امریکی وزیر خزانہ ایران کے نشانے پر!
امریکی وزیر خزانہ ا سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایران کے پاس سمندری راستے سے فروخت کرنے کے لیے کوئی خام تیل نہیں بچا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے20 نومبر کو انکشاف کیا کہ وہ سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے اب بھی ایک فوجی اڈے پر مقیم ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ دھمکیوں کے باوجود امریکہ ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) پر اپنی اقتصادی گرفت مضبوط کرتا رہے گا۔
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بولے کہ انہیں ایران کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی اقتصادی پابندیوں اور دباؤ کا اثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایرانی ان کے پیچھے ہیں تو اس کا واضح مطلب ہے کہ دباؤ بڑھ رہا ہے اور وہ مزید کمزور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایران کے پاس سمندری راستے سے فروخت کرنےکے لیے کوئی خام تیل نہیں بچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ معاہدہ طے نہیں پاتا تب تک دباؤ جاری رہے گا۔
انٹرویو کے دوران بیسنٹ سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے ایران پر دباؤ کے حوالے سے کوئی یقین دہانی ملی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی تیل کی پیداوار کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس کے پاس سمندری راستے سے برآمد کرنے کے لیے کوئی تیل باقی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا، "دنیا نے دکھایا ہے کہ وہ ایرانی خام تیل کے بغیر زندہ رہ سکتی ہے۔‘‘بیسنٹ کے مطابق شینزن میں امریکہ، روس اور چین کے درمیان مکمل معاہدہ ہوا تھا کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور آبنائے ہرمز کے ذریعہ جہاز رانی کی آزادی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے فوجی اڈے پر رہنے کے سوال کے بارے میں بیسنٹ نے کہا کہ وہ ایرانیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ گزشتہ ڈھائی ماہ سے جاری ہے جو کہ تاریخ میں کسی بھی ملک کا سب سے بڑا معاشی بائیکاٹ ہے۔ اگر ایرانی میرے پیچھے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی گرفت مضبوط کر رہے ہیں۔