مراٹھا ریزرویشن پر مہاراشٹر میں ہنگامہ، اراکین اسمبلی کی رہائش و دفتر میں توڑ پھوڑ
مہاراشٹر کے جالنہ میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر بیٹھے منوج جرانگے نے طبی جانچ کروانے سے انکار کر دیا ہے، ڈاکٹر پرتاپ گھوڈکے نے بتایا کہ طویل مدت تک کھانا نہ کھانے سے وہ بیمار پڑ سکتے ہیں۔
مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کو لے کر تحریک نے شدت اختیار کر لی ہے۔ مظاہرین نے 30 اکتوبر کو ماجلگاؤں سے این سی پی رکن اسمبلی (اجیت پوار گروپ) پرکاش سولنکے کی رہائش کو نذر آتش کر دیا اور گنگاپور میں بی جے پی رکن اسمبلی پرشانت بامب کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اتنا ہی نہیں، مظاہرہ کر رہے لوگوں کے ایک گروپ نے نگرپالیکا پریشد بھون کی پہلی منزل کو بھی آگ کے حوالے کر دیا۔ آتشزدگی اور توڑ پھوڑ کے معاملات نے ریاست میں حالات کشیدہ کر دیے ہیں۔
महाराष्ट्र में मराठा आरक्षण हुआ हिंसक
— News24 (@news24tvchannel) October 30, 2023
◆ प्रदर्शनकारियों ने NCP विधायक प्रकाश सोलंके का घर फूंक दिया#MarathaReservation | Maratha Reservation | #PrakashSolanke pic.twitter.com/sdkmN3K06O
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق مرٹھا طبقہ کے لیے ریزرویشن کے مطالبہ کو لے کر مہاراشٹر کے جالنہ میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بیٹھے سماجی کارکن منوج جرانگے سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنا ہیلتھ ٹیسٹ کرائیں، لیکن انھوں نے اپنی جانچ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ جالنہ کے کارگزار سول سرجن ڈاکٹر پرتاپ گھوڈکے کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ طویل مدت تک کھانا نہ کھانے سے ان کی جسم کے ضروری اعضا اور صحت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ اس کے باوجود منوج جرانگے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کو رضامند نہیں ہیں۔
Breaking..
— Priyamwada (@PriaINC) October 30, 2023
Health worsens of of Mr. Jarange Patil who is on hunger strike for Maratha reservation.
Mr. Patil is protesting against the Shinde Fadnavis BJP Govt in Maharashtra, seeking reservation for Maratha community.
The reservation was promised by the then CM Mr. Fasnavis… pic.twitter.com/7JET4IdfDi
اس پورے معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ شرد پوار کی بیٹی اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے ایکناتھ شندے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، کیونکہ وہ حالات کو قابو میں نہیں کر پا رہے۔ سپریا نے کہا کہ ’’مہاراشٹر مشکل میں ہے۔ بی جے پی کی اتحادی حکومت سے مہاراشٹر سنبھل نہیں رہا۔ مہاراشٹر حکومت کو کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہیے۔ ریاست میں اراکین اسمبلی بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ان کی رہائش کو مظاہرین آگ کے حوالے کر رہے ہیں۔‘‘
Protesters of Maratha Reservation Vandalised & Set fire on Ajit Pawar faction NCP MLA Prakash's House
— Dr Jain (@DrJain21) October 30, 2023
Eknath Shinde lead Coalition Govt is a Complete failure in handling Maratha Reservation issue#MarathaReservation #Maratha #DevendraFadnavis #Pune #AmitShah #EknathShinde… pic.twitter.com/tKIzMrwv0D
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان کا کہنا ہے کہ منوج جرانگے پاٹل کی حالت سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں گورنر رمیش بیس کو از خود نوٹس لیتے ہوئے مہاراشٹر کی حالت سے مرکزی حکومت کو مطلع کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ 1 کروڑ 72 لاکھ لوگوں کے دستاویز دیکھنے کے بعد صرف 11 ہزار 530 لوگوں کو سرٹیفکیٹ ملتا ہے۔ اس سے مراٹھا طبقہ کے مسئلہ کا حل نہیں ہوتا۔ بدقسمتی سے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج کچھ سیاسی بیانات دیے، حالانکہ انھیں بغیر سیاسی بیان بازی کیے موجودہ حالات کا حل تلاش کرنا چاہیے۔
اس درمیان کانگریس، شیوسینا یو بی ٹی اور این سی پی (شرد پوار) اتحاد یعنی مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے نمائندہ وفد نے گورنر رمیش بیس سے ملاقات کی۔ ایم وی اے نے گورنر سے مراٹھا ریزرویشن کو لے کر ہو رہی تحریک پر کوئی مناسب راستہ تلاش کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس ملاقات میں کانگریس لیڈر نانا پٹولے، اشوک چوہان اور ابھجیت ونجاری سمیت کئی لیڈران موجود تھے۔ اس نمائندہ وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر رمیش بیس صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اس بارے میں بات کریں۔
In Yavatmal, Maharashtra CM Eknath Shinde says, "The Maratha community needs to exercise some patience. Don't take an extreme stance, don't take extreme steps, I requested Manoj Jarange through you - a positive decision will be made. You will get reservation, you will get one… pic.twitter.com/viPaC4PInc
— ANI (@ANI) October 30, 2023
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس معاملے میں کہا کہ مراٹھا طبقہ کو ریزرویشن دینے سے متعلق تشکیل کمیٹی نے اپنی رپورٹ ہمیں سونپ دی ہے، کل ہم اسے کابینہ میں پیش کریں گے۔ حتمی رپورٹ سونپنے کے لیے 2 مہینے کی توسیع کی گئی ہے۔ سونپی گئی پہلی رپورٹ میں ایک لاکھ سے زیادہ مراٹھوں کی شناخت جائز ثبوتوں کے ساتھ کی گئی ہے۔ انھیں ریزرویشن دینے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ایکناتھ شندے نے مزید کہا کہ ہم کل منوج جرانگے پاٹل کے نمائندہ کے ساتھ آگے کی گفتگو کو لے کر سَب کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کریں گے۔ ہم ڈویژنل کمشنر کے ذریعہ سے منوج جرانگے پاٹل کو اس سلسلے میں پیغام بھیجیں گے۔