کرکٹ عالمی کپ LIVE: روہت شرما نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر شروع کیا 192 رنوں کا پیچھا

ہندوستان کی بلے بازی شروع، پہلی ہی گیند پر روہت نے لگایا چوکاہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما اور شبھمن گل میدان پر آ چکے ہیں اور پہلی ہی گیند پر روہت شرما نے چوکا لگا کر 192 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے پہلے ہی اوور میں شبھمن نے بھی اپنی پہلی گیند کھیلتے ہوئے چوکا لگا دیا ہے۔ پہلے اوور میں ہندوستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 10 رن ہو گیا ہے۔CWC2023. 0.1: Shaheen Afridi to Rohit Sharma 4 runs, India 4/0 https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23— BCCI (@BCCI) October 14, 2023 بابر اعظم کی پوری ٹیم 191 رنوں پر آل آؤٹایک اچھی شروعات کے بعد پاکستان کا مڈل اور لووَر آرڈر آج ہندوستانی گیندبازی کے سامنے پوری طرح سے نیست و نابود ہو گیا۔ بابر اعظم کی پوری ٹیم 191 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی ہے اور سب سے بہترین تعاون کپتان بابر اعظم کا رہا جنھوں نے 50 رن بنائے۔ ان کے بعد 49 رنوں کا تعاون محمد رضوان نے دیا۔ پانچویں نمبر سے گیارہویں نمبر کے بلے بازوں کی بات کی جائے تو صرف حسن علی نے 12 رن بنائے اور کوئی بھی دوسرا کھلاڑی دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔ہندوستان کی طرف سے سبھی گیندبازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے 6 گیندبازوں کا استعمال کیا جن میں سے پانچ گیندوں بازوں کو 2-2 وکٹ حاصل ہوئے۔ یہ پانچ گیندباز ہیں جسپریت بمراہ، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو۔ شاردل ٹھاکر واحد گیندباز رہے جنھیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔ ان کو محض 2 اوورس پھینکنے کا موقع ملا جس میں انھوں نے 12 رن دیے۔CWC2023. WICKET! 42.5: Haris Rauf 2(6) lbw Ravindra Jadeja, Pakistan 191 all out https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23— BCCI (@BCCI) October 14, 2023 جڈیجہ نے پاکستان کو دیا نواں جھٹکا، حسن علی 12 رن بنا کر آؤٹپاکستانی بلے بازی بابر اعظم اور محمد رضوان کے بعد پوری طرح سے منہدم ہو گئی ہے۔ لگاتار وکٹ گر رہے ہیں اور ہاردک پانڈیا نے پاکستان کو محمد نواز کی شکل میں آٹھواں جھٹکا اور رویندر جڈیجہ نے حسن علی کی شکل میں نواں جھٹکا دے دیا ہے۔ محمد نواز نے جہاں 4 رنوں کا تعاون دیا وہیں حسن علی 12 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 41 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 189 رن ہے۔Ravindra Jadeja enters the wicket-taking party! #TeamIndia claim wickets on consecutive deliveries and Pakistan are 9 down now.Follow the match ▶️ https://t.co/H8cOEm3quc#CWC23 | #INDvPAK | #MeninBlue pic.twitter.com/oK605zHaOm— BCCI (@BCCI) October 14, 2023 CWC2023. WICKET! 40.1: Hasan Ali 12(19) ct Shubman Gill b Ravindra Jadeja, Pakistan 187/9 https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23— BCCI (@BCCI) October 14, 2023 بمراہ کے جال میں پھنسے شاداب خان، پاکستان کو لگا ساتواں جھٹکاجسپریت بمراہ نے شاداب کان ے طور پر پاکستان کو ساتواں جھٹکا دے دیا ہے۔ 36 اوور کے بعد پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پر 172 رن بنائے ہیں۔ CWC2023. WICKET! 35.2: Shadab Khan 2(5) b Jasprit Bumrah, Pakistan 171/7 https://t.co/RBULW3l3hQ #INDvPAK #CWC23— BCCI (@BCCI) October 14, 2023 یکے بعد دیگرے جھٹکوں سے لرزی پاکستانی اننگ، رضوان کے طور پر چھٹا کھلاڑی آؤٹپاکستان کو یکے بعد دیگرے تیسرا جھٹکا لگ گیا ہے۔ اس بار جسپریت بمراہ نے وکٹ حاصل کیا، انہوں نے محمد رضوان کو شاندار آف کٹر پر بولڈ کیا۔ 34 اوورز کے بعد پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں پر 168 رنز ہے۔ رضوان نے 69 گیندوں پر 49 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔پاکستان کو سعود شکیل کے طور پر لگا چوتھا جھٹکا، کلدیپ یادو نے کیا ایل بی ڈبلیوکلدیپ نے ہندوستان کو اہم کامیابی دلائی ہے۔ انہوں نے سعود شکیل کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ شکیل نے 6 رنز بنائے۔ آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ نہیں دیا جس کے بعد روہت نے کامیاب ڈی آر ایس لیا۔ پاکستان کا اسکور 32.2 اوورز میں چار وکٹوں پر 162 رنز ہے۔دریں اچنا،، کلدیپ نے پاکستان کو ایک اور جھٹکا دیا ہے، انہوں نے افتخار احمد کو بولڈ کر کے پویلین بھیجا۔ پاکستان کا اسکور 33 اوورز کے بعد پانچ وکٹوں پر 166 رنز ہے۔محمد سراج نے بابر اعظم کو دکھائی پویلین کی راہ، پاکستان کو لگا تیسرا جھٹکا نصف سنچری مکمل کرنے والے بابر اعظم کو محمد سراج نے پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ بابر نے 58 گیندوں میں 50 رن بنائے۔ محمد سراج 7 اوور میں 45 رن دے کر دو وکٹ لے چکے ہیں۔ نئے بلے باز کے طور پر سعود شکیل میدان پر پہنچے ہیں جو 47 رن پر کھیل رہے محمد رضوان کا ساتھ دیں گے۔بابر اعظم نے لگائی نصف سنچری، پاکستان کا اسکور 150 رنہندوستان کے خلاف ٹاس ہار کر بلے بازیی کرنے اتری پاکستانی ٹیم نے 150 رن بنا لیے ہیں، جبکہ بابر اعظم نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ بابر نے 57 گیندں میں 50 رن بنائے۔ جبکہ دوسرے بلے باز محمد رضوان 55 گیندوں میں 43 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔بابر اور رضوان نے اننگ کو سنبھالا، پاکستان کا اسکور 22 اوور میں 114 رندو وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کی اننگ کو سنبھال لیا ہے اور اسکور 100 رنوں کے پار پہنچا دیا ہے۔ بابر اعظم 37 گیندوں میں 32 اور محمد رضوان 33 گیندوں میں 25 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔پاکستان کو لگا دوسرا جھٹکا، امام الحق واپس لوٹےپاکستان کو امام الحق کے طور پر دوسرا جھٹکا لگا ہے، جنہیں ہاردک پانڈیا نے پویلین بھیجا۔ امام نے 38 گیندوں میں 36 رنز بنائے اور ان کا کیچ کے ایل راہل نے پکڑا۔ پاکستان کا اسکور 12.3 اوورز کے بعد دو وکٹوں پر 73 رنز ہے۔سراج نے ٹیم انڈیا کو دلائی پہلی کامیابی، عبداللہ شفیق 20 بنا کر آؤٹمحمد سراج نے عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلا دی ہے۔ عبداللہ شفیق نے 24 گیندوں میں 20 رن بنائے۔ 9 اوور کے بعد پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رن ہے۔ ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ، ٹیم انڈیا کا ٹاس جیت کر فی

کرکٹ عالمی کپ LIVE: روہت شرما نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر شروع کیا 192 رنوں کا پیچھا

ہندوستان کی بلے بازی شروع، پہلی ہی گیند پر روہت نے لگایا چوکا

ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما اور شبھمن گل میدان پر آ چکے ہیں اور پہلی ہی گیند پر روہت شرما نے چوکا لگا کر 192 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے پہلے ہی اوور میں شبھمن نے بھی اپنی پہلی گیند کھیلتے ہوئے چوکا لگا دیا ہے۔ پہلے اوور میں ہندوستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 10 رن ہو گیا ہے۔

بابر اعظم کی پوری ٹیم 191 رنوں پر آل آؤٹ

ایک اچھی شروعات کے بعد پاکستان کا مڈل اور لووَر آرڈر آج ہندوستانی گیندبازی کے سامنے پوری طرح سے نیست و نابود ہو گیا۔ بابر اعظم کی پوری ٹیم 191 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی ہے اور سب سے بہترین تعاون کپتان بابر اعظم کا رہا جنھوں نے 50 رن بنائے۔ ان کے بعد 49 رنوں کا تعاون محمد رضوان نے دیا۔ پانچویں نمبر سے گیارہویں نمبر کے بلے بازوں کی بات کی جائے تو صرف حسن علی نے 12 رن بنائے اور کوئی بھی دوسرا کھلاڑی دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔

ہندوستان کی طرف سے سبھی گیندبازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے 6 گیندبازوں کا استعمال کیا جن میں سے پانچ گیندوں بازوں کو 2-2 وکٹ حاصل ہوئے۔ یہ پانچ گیندباز ہیں جسپریت بمراہ، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو۔ شاردل ٹھاکر واحد گیندباز رہے جنھیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔ ان کو محض 2 اوورس پھینکنے کا موقع ملا جس میں انھوں نے 12 رن دیے۔

جڈیجہ نے پاکستان کو دیا نواں جھٹکا، حسن علی 12 رن بنا کر آؤٹ

پاکستانی بلے بازی بابر اعظم اور محمد رضوان کے بعد پوری طرح سے منہدم ہو گئی ہے۔ لگاتار وکٹ گر رہے ہیں اور ہاردک پانڈیا نے پاکستان کو محمد نواز کی شکل میں آٹھواں جھٹکا اور رویندر جڈیجہ نے حسن علی کی شکل میں نواں جھٹکا دے دیا ہے۔ محمد نواز نے جہاں 4 رنوں کا تعاون دیا وہیں حسن علی 12 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 41 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 189 رن ہے۔

بمراہ کے جال میں پھنسے شاداب خان، پاکستان کو لگا ساتواں جھٹکا

جسپریت بمراہ نے شاداب کان ے طور پر پاکستان کو ساتواں جھٹکا دے دیا ہے۔ 36 اوور کے بعد پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پر 172 رن بنائے ہیں۔

یکے بعد دیگرے جھٹکوں سے لرزی پاکستانی اننگ، رضوان کے طور پر چھٹا کھلاڑی آؤٹ

پاکستان کو یکے بعد دیگرے تیسرا جھٹکا لگ گیا ہے۔ اس بار جسپریت بمراہ نے وکٹ حاصل کیا، انہوں نے محمد رضوان کو شاندار آف کٹر پر بولڈ کیا۔ 34 اوورز کے بعد پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں پر 168 رنز ہے۔ رضوان نے 69 گیندوں پر 49 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کو سعود شکیل کے طور پر لگا چوتھا جھٹکا، کلدیپ یادو نے کیا ایل بی ڈبلیو

کلدیپ نے ہندوستان کو اہم کامیابی دلائی ہے۔ انہوں نے سعود شکیل کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ شکیل نے 6 رنز بنائے۔ آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ نہیں دیا جس کے بعد روہت نے کامیاب ڈی آر ایس لیا۔ پاکستان کا اسکور 32.2 اوورز میں چار وکٹوں پر 162 رنز ہے۔

دریں اچنا،، کلدیپ نے پاکستان کو ایک اور جھٹکا دیا ہے، انہوں نے افتخار احمد کو بولڈ کر کے پویلین بھیجا۔ پاکستان کا اسکور 33 اوورز کے بعد پانچ وکٹوں پر 166 رنز ہے۔

محمد سراج نے بابر اعظم کو دکھائی پویلین کی راہ، پاکستان کو لگا تیسرا جھٹکا

نصف سنچری مکمل کرنے والے بابر اعظم کو محمد سراج نے پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ بابر نے 58 گیندوں میں 50 رن بنائے۔ محمد سراج 7 اوور میں 45 رن دے کر دو وکٹ لے چکے ہیں۔ نئے بلے باز کے طور پر سعود شکیل میدان پر پہنچے ہیں جو 47 رن پر کھیل رہے محمد رضوان کا ساتھ دیں گے۔

بابر اعظم نے لگائی نصف سنچری، پاکستان کا اسکور 150 رن

ہندوستان کے خلاف ٹاس ہار کر بلے بازیی کرنے اتری پاکستانی ٹیم نے 150 رن بنا لیے ہیں، جبکہ بابر اعظم نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ بابر نے 57 گیندں میں 50 رن بنائے۔ جبکہ دوسرے بلے باز محمد رضوان 55 گیندوں میں 43 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

بابر اور رضوان نے اننگ کو سنبھالا، پاکستان کا اسکور 22 اوور میں 114 رن

دو وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کی اننگ کو سنبھال لیا ہے اور اسکور 100 رنوں کے پار پہنچا دیا ہے۔ بابر اعظم 37 گیندوں میں 32 اور محمد رضوان 33 گیندوں میں 25 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کو لگا دوسرا جھٹکا، امام الحق واپس لوٹے

پاکستان کو امام الحق کے طور پر دوسرا جھٹکا لگا ہے، جنہیں ہاردک پانڈیا نے پویلین بھیجا۔ امام نے 38 گیندوں میں 36 رنز بنائے اور ان کا کیچ کے ایل راہل نے پکڑا۔ پاکستان کا اسکور 12.3 اوورز کے بعد دو وکٹوں پر 73 رنز ہے۔

سراج نے ٹیم انڈیا کو دلائی پہلی کامیابی، عبداللہ شفیق 20 بنا کر آؤٹ

محمد سراج نے عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلا دی ہے۔ عبداللہ شفیق نے 24 گیندوں میں 20 رن بنائے۔ 9 اوور کے بعد پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رن ہے۔

ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ، ٹیم انڈیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

ہندوستان کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ شبھمن گل آج ورلڈ کپ کا اپنا ڈیبیو کریں گے، جبکہ ایشان کشن کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

ہندوستان کی پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جدیجہ، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون: عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف۔

عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان مدمقابل

ورلڈ کپ 2023 میں آج ہندوستان اور پاکستان مدمقابل ہیں۔ دونوں روایتی حریف ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں سات بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور ہر میچ ہندوستانی ٹیم نے جیتا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 135 واں ون ڈے میچ ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان 134 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ ہندوستان نے 56 اور پاکستان نے 73 میچ جیتے ہیں۔