تلنگانہ اسمبلی انتخاب سے قبل بی آر ایس کو لگا زوردار جھٹکا، 3 سینئر لیڈران کانگریس میں شامل
کانگریس نے ایکس ہینڈل پر لکھا ہے کہ ’’کانگریس کے نظریہ اور مفاد عامہ کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر مینام پلی ہنومنت راؤ جی، ویمولا ویریشم جی اور مینام پلی روہت جی نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔‘‘
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندرشیکھر راؤ کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب ان کی پارٹی بی آر ایس کے 3 سینئر لیڈران کانگریس میں شامل ہو گئے۔ تلنگانہ اسمبلی انتخاب سے قبل بی آر ایس کے لیے یہ بری خبر ہے، کیونکہ جو لیڈران کانگریس میں شامل ہوئے ہیں ان میں سے ایک کو آئندہ اسمبلی انتخاب کے لیے امیدوار بنایا گیا تھا۔
کانگریس نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر بی آر ایس لیڈران کے پارٹی میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ کانگریس کے ایکس ہینڈل پر بی آر ایس لیڈران کے کانگریس میں شامل ہونے کی کچھ تصویریں شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں لکھا گیا ہے کہ ’’کانگریس کے نظریہ اور مفاد عامہ کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر مینام پلی ہنومنت راؤ جی، ویمولا ویریشم جی اور مینام پلی روہت جی نے کانگریس صدر کھڑگے جی کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ کانگریس کنبہ میں آپ کا استقبال ہے۔ آئیے ملک کے مفاد کے ہدف کی طرف مل کر قدم بڑھائیں۔‘‘
कांग्रेस की विचारधारा और जनहितैषी नीतियों से प्रभावित होकर @Mynampally_BRS जी, @VemulaVeeresham जी और @MynampallyRohit जी ने कांग्रेस अध्यक्ष श्री @kharge जी की उपस्थिति में भारतीय राष्ट्रीय कांग्रेस की सदस्यता ग्रहण की।
— Congress (@INCIndia) September 28, 2023
कांग्रेस परिवार में आपका स्वागत है।
आइए, देशहित के लक्ष्य… pic.twitter.com/5FqnNyj3tE
قابل ذکر ہے کہ مینام پلی ہنومنت راؤ بی آر ایس پارٹی سے رکن اسمبلی ہیں اور آئندہ اسمبلی انتخاب میں انھیں پارٹی کی طرف سے ملکاج گری انتخابی حلقہ سے امیدوار بھی بنایا گیا تھا۔ اس کے باوجود انھوں نے بی آر ایس چھوڑ کر کانگریس کا دامن تھامنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے ساتھ بیٹے مینام پلی روہت نے بھی کانگریس کی رکنیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ جہاں تک ویمولا ویریشم کا معاملہ ہے، وہ بی آر ایس سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور وہ تلنگانہ میں ایک مضبوط لیڈر تصور کیے جاتے ہیں۔