راجستھان: الیکشن اسٹاف سے بھری بس حادثہ کی شکار، 20 سے زیادہ افراد زخمی
انتخابی محکمہ کے ملازمین بس میں سوار ہو کر جیتارن سے بیاور کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران بیراٹیا خورد کے قریب اچانک ایک سانڈ سڑک پر آ گیا، جو حادثہ کا سبب بنا۔
راجستھان کے پالی ضلع میں انتخابی محکمہ کے ملازمین، یعنی الیکشن اسٹاف کو لے جانے والی ایک بس سڑک حادثہ کا شکار ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیتارن سے بیاور جا رہی بس بیراٹیا خورد کے قریب اچانک بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں بس میں سوار 20 سے زائد الیکشن اسٹاف زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ کے بعد موقع پر چیخ و پکار اور افراتفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو بس سے باہر نکال کر اسپتال پہنچایا گیا۔
राजस्थान में निर्वाचन विभाग के कर्मचारियों से भरी बस पलटी, 20 से ज्यादा घायल
— News Tv India (@TheNewsTVIndia) November 20, 2026
राजस्थान के पाली जिले में जैतारण से ब्यावर जा रही निर्वाचन विभाग के कर्मचारियों की बस बिराटिया खुर्द के पास पलट गई। सड़क पर अचानक सांड आने के बाद उसे बचाने की कोशिश में चालक ने नियंत्रण खो दिया। हादसे… pic.twitter.com/V2feUiuev9
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابی محکمہ کے ملازمین بس میں سوار ہو کر جیتارن سے بیاور کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران بیراٹیا خورد کے قریب اچانک ایک سانڈ سڑک پر آ گیا۔ سانڈ کو بچانے کی کوشش میں بس ڈرائیور نے گاڑی سے اپنا کنٹرول گنوا دیا۔ اس کے نتیجے میں بس سڑک پر بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ بس پلٹتے ہی اس میں سوار ملازمین میں افراتفری مچ گئی۔ کئی ملازمین بس کے اندر پھنس گئے۔ اس حادثہ میں کچھ لوگوں کو شدید چوٹ پہنچی ہے، جبکہ کچھ لوگوں کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔
اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ مقامی لوگوں نے بس میں پھنسے زخمیوں کو باہر نکالنے میں بہت مدد کی۔ بعد ازاں تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔ زخمیوں میں سے 18 ملازمین کو بار اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج شروع کیا گیا۔ 2 ملازمین کی حالت سنگین ہونے کے باعث انہیں بہتر علاج کے لیے بیاور ضلع اسپتال ریفر کیا گیا۔ فی الحال حادثہ کے بارے میں تفصیلی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ اس حادثہ میں زخمی ملازمین کی حالت اور واقعہ کے دیگر پہلوؤں سے متعلق مزید معلومات کا انتظار ہے۔