جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش پر ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی اور اشوک گہلوت نے ’شانتی ون‘ میں پیش کیا خراج عقیدت
کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’اپنی دوراندیشی اور بہترین قیادت سے ملک کی ترقی میں غیر معمولی تعاون دینے والے نہرو جی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔‘‘
آج ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں ’یوم اطفال‘ بھی منایا جاتا ہے۔ پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سمیت پارٹی کے کئی سرکردہ رہنماؤں نے جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش پر ان کی یادگار ’شانتی ون‘ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس پارٹی کے آفیشل ’ایکس‘ ہینڈل پر سونیا گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کی ویڈیوز کے ساتھ الگ الگ پیغامات جاری کیے گئے۔
देश के प्रथम प्रधानमंत्री पंडित जवाहरलाल नेहरू जी की जयंती पर कांग्रेस अध्यक्ष श्री @kharge ने शांतिवन पहुंचकर पुष्पांजलि अर्पित की।
— Congress (@INCIndia) November 14, 2026
आज पूरा देश आधुनिक भारत के निर्माता पंडित नेहरू जी को याद कर रहा है।
दिल्ली pic.twitter.com/fMDaJkJsmA
پارٹی نے ملکارجن کھڑگے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ’شانتی ون‘ پہنچ کر انہیں پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آج پورا ملک جدید ہندوستان کے معمار پنڈت نہرو کو یاد کر رہا ہے۔‘‘ سونیا گاندھی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا کہ ’’ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش پر کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے ’شانتی ون‘ پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنی دوراندیشی اور بہترین قیادت سے ملک کی ترقی میں غیر معمولی تعاون دینے والے نہرو جی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔‘‘
भारत के प्रथम प्रधानमंत्री पंडित जवाहरलाल नेहरू जी की जयंती पर CPP चेयरपर्सन श्रीमती @SoniaGandhi जी ने शांतिवन पहुंचकर श्रद्धासुमन अर्पित किए।
— Congress (@INCIndia) November 14, 2026
अपनी दूरदर्शिता और कुशल नेतृत्व से देश के विकास में अभूतपूर्व योगदान देने वाले नेहरू जी हम सभी के लिए प्रेरणास्रोत हैं।
दिल्ली pic.twitter.com/nBKDz6Hp4D
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ’ایکس‘ پر جواہر لا نہرو کی تقریر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہندوستان کی آزادی سے لے کر ایک مضبوط، جدید، جمہوری اور ترقی پسند ملک کی بنیاد رکھنے میں تاریخی کردار ادا کرنے والے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’آزادی کے بعد متعدد چیلنجز کے درمیان انہوں نے اپنی دوراندیش سوچ، مضبوط قیادت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ ہندوستان کی سماجی، سیاسی اور معاشی ترقی کو نئی سمت دی۔ جمہوریت، مساوات، سیکولرزم اور سائنسی فکر پر ان کا گہرا یقین تھا۔ انہوں نے ہمیشہ ایسے ہندوستان کا خواب دیکھا جہاں ہر شہری کو بغیر کسی امتیاز کے یکساں مواقع حاصل ہوں اور سبھی اتحاد، بھائی چارے اور قومی مفاد کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔‘‘
भारत की आज़ादी से लेकर एक मजबूत, आधुनिक, लोकतांत्रिक और प्रगतिशील राष्ट्र की नींव रखने में ऐतिहासिक योगदान देने वाले देश के प्रथम प्रधानमंत्री पंडित जवाहरलाल नेहरू जी की जयंती पर सादर नमन।
— Mallikarjun Kharge (@kharge) November 14, 2026
आज़ादी के बाद तमाम चुनौतियों के बीच उन्होंने अपनी दूरदर्शी सोच, मजबूत नेतृत्व और अटूट… pic.twitter.com/d7S9Vo4GV1
اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں کانگریس صدر نے جواہر لال نہرو کے متعلق یہ بھی لکھا کہ ’’بچوں سے ان کی خصوصی محبت اور ان کی تعلیم و روشن مستقبل کے تئیں لگن ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ملک کا مستقبل ہماری آنے والی نسلوں کے ہاتھوں میں ہے۔‘‘ یوم اطفال کے متعلق انہوں نے لکھا کہ ’’یوم اطفال کے موقع پر تمام بچوں کو دلی مبارکباد۔ آئیے، ہر بچے کو معیاری تعلیم، یکساں مواقع اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا حق دلانے کے عزم کو مزید مضبوط کریں۔ نہرو جی کے خیالات اور اصول آج بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔‘‘