مدھیہ پردیش کے کھرگون میں آیا زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.5 کی گئی ریکارڈ
نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق کھرگون میں زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ یہ 21.59 ڈگری شمالی عرض البلد اور 75.552 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔
مدھیہ پردیش کے کھرگون میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر (این سی ایس) نے بتایا کہ آج صبح 9 بج کر 15 منٹ پر یہ زلزلہ آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق کھرگون میں زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ یہ 21.59 ڈگری شمالی عرض البلد اور 75.552 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔
EQ of M: 4.5, On: 14/11/2026 09:15:28 IST, Lat: 21.590 N, Long: 75.552 E, Depth: 10 Km, Location: Khargone, Madhya Pradesh: National Center for Seismology pic.twitter.com/Vr1ngi7ekO
— IANS (@ians_india) November 14, 2026
ابتدائی اطلاع کے مطابق زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے اس کے مرکز کے آس پاس کے علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی باشندوں نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ فی الحال کسی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل قومی این سی ایس نے جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں بھی زلزلہ آنے کی اطلاع دی تھی۔ نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے بتایا کہ ڈوڈہ میں ہفتہ کی صبح 8 بج کر 48 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
گزشتہ ہفتے چین-لداخ سرحد کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ زلزلے کا مرکز 35.587 ڈگری شمالی عرض البلد اور 78.130 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔ اس کی گہرائی 164 کلومیٹر بتائی گئی تھی۔ زلزلے کے جھٹکے جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے۔ حالانکہ کسی مالی نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔ وہیں 5 نومبر کو شام 7 بج کر 54 منٹ پر بحیرۂ لکشدیپ میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اسی دن شام 6 بج کر 33 منٹ پر دہلی سے متصل فریدآباد میں 2.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، حالانکہ ان زلزلوں کی شدت کافی کم تھی۔