ایم پی انتخابات: 'مجھے پوری ریاست پر بھروسہ ہے، میں شیوراج نہیں...، ووٹنگ سے قبل کمل ناتھ کا بیان
کمل ناتھ نے کہا ’’بی جے پی کے پاس پولیس، پیسہ اور انتظامیہ ہے۔ ان کے پاس یہ کچھ اور گھنٹے رہے گا۔ کل مجھے کئی فون کالز موصول ہوئیں، مجھے ایک ویڈیو ملی جس میں شراب اور پیسے تقسیم کیے جا رہے تھے‘‘
بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران ریاستی کانگریس صدر اور چھندواڑہ سے پارٹی کے امیدوار کمل ناتھ نے بی جے پی اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان پر سخت حملہ کیا ہے۔ کمل ناتھ نے کہا، ’’مجھے پوری ریاست میں بھروسہ ہے کہ عوام سچائی کا ساتھ دیں گے۔ مجھے عوام اور ووٹرز پر اعتماد ہے۔ میں شیوراج سنگھ نہیں ہوں جو کہوں کہ ہم اتنی سیٹیں جیتیں گے، سیٹوں کی تعداد کا فیصلہ عوام کریں گے۔‘‘
کمل ناتھ نے بی جے پی کو مزید نشانہ بناتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی کے پاس پولیس، پیسہ اور انتظامیہ ہے۔ ان کے پاس یہ کچھ اور گھنٹے رہے گا۔ کل، مجھے کئی فون کالز موصول ہوئیں، کسی نے مجھے ایک ویڈیو بھیجا جس میں شراب اور پیسے تقسیم ہوتے دکھائی دیے۔‘‘
خیال رہے کہ مدھیہ پردیش میں آج ووٹنگ کا دن ہے، جو تقریباً دو ماہ سے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ریاست کے ساڑھے پانچ کروڑ سے زیادہ ووٹر ڈھائی ہزار سے زیادہ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
#WATCH | Madhya Pradesh Elections | State Congress president and party's candidate from Chhindwara, Kamal Nath says, "I have faith in the entire state that they will side with the truth. I trust the public, the voters. I am not Shivraj Singh that I will say that we will win these… pic.twitter.com/HtzQ2Ql0OR
— ANI (@ANI) November 17, 2023
گزشتہ دو ماہ سے ریاست کے عوام اپنے امیدواروں کا جائزہ لے رہے تھے جبکہ سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو راغب کرنے کی کوششیں کر رہی تھیں۔ آج ان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا دن ہے۔ مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے 64626 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں زیادہ تر سیٹوں پر ووٹنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہے، لیکن چھتیس گڑھ کی کچھ نکس متاثرہ سیٹوں پر صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہی ووٹنگ ہوگی۔