’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف
ہلٹن امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے ڈیفیانس ایکٹ منظور کرانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ یہ بل انٹرنیٹ پر بغیر رضامندی کے بنائی اور شیئر کی جانے والی ڈیپ فیک مواد پر روک لگانے کے مقصد سے پیش کیا گیا ہے۔
امریکہ میں آن لائن جنسی ہراسانی اور بغیر رضامندی کے بنائی گئی فحش تصاویر (ڈیپ فیک) کا معاملہ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا ہے۔ ماڈل اور ریلٹی ٹی وی اسٹار پیرس ہلٹن نے ایک حیران کرنے والا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کانگریس کی 156 خاتون اراکین میں سے 83 کی فحش ڈیپ فیک تصاویر فی الحال انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ ہلٹن نے منگل کی شام سی این این کے پروگرام ’دی لیڈ‘ میں اینکر جیک ٹیپر سے گفتگو کے دوران یہ معلومات شیئر کیں۔ ان کے اس انکشاف پر ٹیپر بھی حیران رہ گئے۔
‘This has affected over 50 million women and children all around the world and we need to pass this bill.’ Paris Hilton talks with @jaketapper about her push for Congress to pass bill fighting explicit deepfake images. pic.twitter.com/8Qu99Wikx6
— The Lead CNN (@TheLeadCNN) November 18, 2026
ہلٹن ان دنوں امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، یعنی ایوان نمائندگان سے ڈیفیانس ایکٹ منظور کرانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ یہ بل انٹرنیٹ پر بغیر رضامندی کے بنائی اور شیئر کی جانے والی جنسی تصاویر اور ڈیپ فیک مواد پر روک لگانے کے مقصد سے پیش کیا گیا ہے۔ منگل کو انہوں نے اس قانون کو منظور کرانے کے لیے ایوان نمائندگان کی قیادت سے ملاقات بھی کی۔ ہلٹن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنوری میں کانگریس میں ڈیموکریٹس کی اکثریت آنے سے پہلے موجودہ اجلاس میں ہی یہ بل منظور ہو جائے گا۔ اس سے قبل یہ بل امریکی سینیٹ سے منظور ہو چکا ہے۔