آصف علی زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب، بدعنوانی اور قتل کے الزام میں 11 سال گزاری جیل کی زندگی
آصف علی زرداری نے صدارتی انتخاب میں فتح حاصل کر لی ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور ملک کے 4 میں سے 3 خطوں کی اسمبلیوں میں انھیں اکثریت ملی، وہ 411 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
پاکستان سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر منتخب کر لیے گئے ہیں۔ وہ 14ویں صدر کی شکل میں جلد ہی حلف برداری کریں گے۔ انھیں دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوئی ہے اور تین خطوں کی اسمبلیوں میں بھی انھیں کثیر ووٹ ملے ہیں۔
#Pakistan #elections: The #Election #Commission of Pakistan @ECP_Pakistan has issued official results of the Presidential Election-2024. #Asif #Ali #Zardari of the @PPP_Org has been declared as the winner. He defeated Mehmood Khan #Achakzai, backed by @PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/vp9vdnuZWq
— Tahir Khan (@taahir_khan) March 9, 2024
قابل ذکر ہے کہ آصف علی زرداری کی بیوی اور پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد زرداری کو تقریباً ایک دہائی تک جیل کی زندگی گزارنی پڑی تھی۔ زرداری بدعنوانی اور قتل کے الزام میں 11 سال تک جیل میں رہے تھے، حالانکہ وہ کبھی بھی قصوروار نہیں پائے گئے۔ ایسے میں ان کا پاکستان کا صدر بننا ایک بڑی بات ہے۔ آصف علی زرداری کو مجموعی طور پر 411 ووٹ حاصل ہوئے ہیں، جبکہ ان کے مخالف محمود اچکزئی کو محض 181 ووٹ ملے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے حامی صدارتی انتخاب کے نتائج برآمد ہونے سے پہلے ہی اس جیت کو لے کر پراعتماد تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے آفیشیل نتیجہ سامنے آنے سے پہلے ہی جشن منانا شروع کر دیا تھا۔ زرداری کی دونوں بیٹیوں نے ان کے والد کی جیت پر پی پی پی کو مبارکباد پیش کی۔
صدارتی انتخاب کے دوران آصف علی زرداری جذباتی ہو گئے#AikNews #Pakistan #President #Election #Parliament #Zardari #Islamabad #Video pic.twitter.com/VtfiF3T2XG
— Aik News (@Aik_pakistan_) March 9, 2024
واضح رہے کہ آصف علی زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر بنے ہیں۔ اس سے قبل 2008 سے 2013 کے درمیان انھوں نے پاکستان کے گیارہویں صدر کی شکل میں اپنی خدمات دی تھیں۔ وہ پاکستان کے پہلے صدر ہیں جن کا انتخاب جمہوری طریقے سے ہوا ہے اور اپنی مدت کار کامیابی کے ساتھ مکمل کر اگلے صدر کو ذمہ داری سونپی۔