گجرات اور راجستھان میں سڑک حادثات پر وزیر اعظم مودی کا اظہار افسوس، متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان
پی ایم مودی نے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2-2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو 50-50 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات اور راجستھان میں پیش آئے دردناک سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا، میں انہیں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ انہوں نے دونوں حادثات میں جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2-2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو 50-50 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گجرات کے کچھ میں پیش آئے ایک حادثے میں کم از کم 7 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں راجستھان کے کوٹا ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
Saddened by the loss of lives due to a mishap in Kutch, Gujarat. My condolences to those who have lost their loved ones. Praying for the speedy recovery of the injured.
— PMO India (@PMOIndia) November 22, 2026
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each of those who lost their lives.…
پی ایم او نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے وزیر اعظم مودی کا پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس سے قبل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی۔
Pained to learn about the loss of lives in a tragic mishap in Kota, Rajasthan. My thoughts are with the bereaved families in this hour of grief. May the injured recover at the earliest.
— PMO India (@PMOIndia) November 22, 2026
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each of those who…
راجستھان کے کوٹا ضلع میں کوٹا-ادے پور ہائی وے پر شمبھوپورہ کے قریب عقیدت مندوں کو لے جانے والی ایک گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 9 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ ایڈیشنل ضلع کلکٹر راجیش جوشی نے بتایا کہ گاڑی میں 16 افراد سوار تھے۔ وہ کھاٹو شیام جی کے درشن کرنے کے بعد مہاراشٹر واپس لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران آدھی رات کو یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔
جوشی نے بتایا کہ شمبھوپورہ کے قریب 16 افراد کو لے جانے والی ایک گاڑی آدھی رات کو ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک اور دردناک حادثہ تھا، جس میں 9 افراد کی جان چلی گئی۔ وہ کھاٹو شیام جی کے درشن کرنے کے بعد مہاراشٹر واپس لوٹ رہے تھے۔ وہ سب ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی پہلی ترجیح زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنا ہے، جبکہ مہلوکین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔