راجستھان کانگریس صدر کی رہائش پر ای ڈی کی چھاپہ ماری بی جے پی کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ: سچن پائلٹ
گووند سنگھ ڈوٹاسرا کی رہائش پر ای ڈی کی چھاپہ ماری سے کانگریس میں شدید ناراضگی ہے، سچن پائلٹ کا کہنا ہے کہ ’’اس کارروائی سے صاف ہو گیا کہ راجستھان انتخابات کو لے کر بی جے پی کس قدر مایوسی کا شکار ہے‘‘
کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے راجستھان کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کی رہائش پر ای ڈی کی چھاپہ ماری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کارروائی سے صاف ہو گیا ہے کہ راجستھان میں انتخابات کو لے کر بی جے پی کس قدر بوکھلا گئی ہے اور مایوسی کا شکار ہے۔
आज राजस्थान में जांच एजेंसियों ने जो कार्रवाई की है, उनकी टाइमिंग बहुत संदिग्ध है। देश और प्रदेश इसे बहुत गंभीरता से देख रहा है।
— Congress (@INCIndia) October 26, 2023
आज बिना नोटिस के जिस तरह से राजस्थान कांग्रेस अध्यक्ष गोविंद सिंह डोटासरा जी के घर रेड डाली गई है,
यह इस बात का संकेत है कि अगर BJP राजनीतिक तौर पर… pic.twitter.com/vrZm2leTM5
دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران سچن پائلٹ نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت کو 12 سال پرانے ایک معاملے میں جاری کردہ ای ڈی کے سمن کی بھی تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ کے بیٹے ویبھو گہلوت کو جو سمن جاری کیا گیا ہے، وہ 12 سال پرانا معاملہ ہے۔ ہر کسی کو سمجھ آتا ہے کہ اس کے پیچھے آخر مرکز کی منشا کیا ہے۔ انتخاب کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد ای ڈی کی کارروائیوں کی منشا واضح ہے۔‘‘
راجستھان میں ای ڈی کے چھاپہ ماری اور ویبھو گہلوت کو بھیجے گئے سمن پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی تلخ رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’انتخاب آتے ہی ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی وغیرہ بی جے پی کے حقیقی ’پنّا چیف‘ بن جاتے ہیں۔ راجستھان میں اپنی یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے اپنا آخری داؤ چل دیا ہے۔ ای ڈی نے چھتیس گڑھ کے بعد راجستھان میں بھی انتخابی مہم میں اترتے ہوئے کانگریس لیڈران کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ مودی حکومت کی تاناشاہی جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔ ہم ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف لڑتے رہیں گے، عوام بی جے پی کو تلخ جواب دے گی۔‘‘
प्रतिशोध की ओछी राजनीति में वैभव गहलोत को दिए समन पर सचिन पायलट जी की दो टूक-
— Congress (@INCIndia) October 26, 2023
मुख्यमंत्री के बेटे वैभव गेहलोत को जो समन दिया गया है, वो 12 साल पुराना मामला है।
चुनाव तारीखों के ऐलान के बाद अचानक से समन भेजा जाना, सब समझते हैं इसके पीछे क्या सोच हो सकती है। pic.twitter.com/BgR1UHa2t7
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ای ڈی کی تازہ کارروائی پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو ای ڈی نے گلاب کا پھول بھیجا ہے۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ 25 اکتوبر 2023 راجستھان کی خواتین کے لیے کانگریس کی گارنٹیاں لانچ اور 26 اکتوبر 2023 رجستھان کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کے یہاں ای ڈی کی ریڈ۔ میرے بیٹے ویبھو گہلوت کو ای ڈی میں حاضر ہونے کا سمن۔ اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ میں کیوں کہتا آ رہا ہوں کہ راجستھان کے اندر ای ڈی کی چھاپہ ماری روزانہ اس لیے ہوتی ہے کیونکہ بی جے پی یہ نہیں چاہتی کہ راجستھان میں خواتین کو، کسانوں کو، غریبوں کو کانگریس کے ذریعہ دی جا رہی گارنٹیوں کا فائدہ مل سکے۔