ووٹنگ کے دوران بی جے پی ایم ایل اے کی غنڈہ گردی، بی ایس ایف جوان اور بی ایل او کو دھمکانے والا ویڈیو وائرل
شیر گڑھ سے بی جے پی کے ایم ایل اے بابو سنگھ راٹھوڑ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بی ایس ایف جوان اور بی ایل اوز پر ناراض نظر آ رہے ہیں۔
راجستھان میں لوک سبھا کی تمام 25 سیٹوں پر ووٹنگ ہو چکی ہے ۔ اس دوران لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں جودھ پور کے شیر گڑھ سے ایم ایل اے بابو سنگھ راٹھوڑ دبنگ دکھائی دے رہے ہیں۔
राजस्थान के जोधपुर में लोकसभा चुनाव के दूसरे चरण के तहत वोटिंग के दौरान शेरगढ़ विधायक बाबू सिंह राठौड़ की दबंगई का वीडियो सामने आया है. विधायक मतदान केंद्र पर तैनात बीएसएफ जवान पर बुरी तरह भड़कते नजर आ रहे हैं. साथ ही बीएलओ से भी बदतमीजी करते दिख रहे हैं. #Rajasthan #Jodhpur… pic.twitter.com/vkczphyoVQ
— ABP News (@ABPNews) April 27, 2024
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر تعینات بی ایس ایف جوان پر بی جے پی رکن اسمبلی ناراض ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ دھمکی دیتے نظر آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران 26 اپریل کا ہے۔ یہ ویڈیو جودھ پور کے چمو گاؤں کے گورنمنٹ گرلز ہائر پرائمری اسکول، ناتھداؤ بوتھ کا بتایا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو سنیچر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی ایس ایف جوان کے ساتھ بدسلوکی کے بعد ایم ایل اے بابو سنگھ راٹھور پولنگ بوتھ کے اندر بی ایل او کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایم ایل اے بابو سنگھ راٹھور نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے پولنگ بوتھ کی ویڈیو ہے۔ وہ صبح تقریباً 10.30 بجے ووٹ ڈالنے گئے تھے۔ اس دوران کچھ ووٹروں نے انہیں بتایا کہ انہیں ووٹ ڈالنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے جوان اور پولیس اہلکار آدھار کارڈ کی جانچ کر رہے ہیں اور انہیں واپس بھیج رہے ہیں اور انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔