شاہ رخ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے ’منت‘ کے باہر جمع ہوئے مداح، کنگ خان نے کہا- 'میں صرف آپ کی محبت کا خواب دیکھتا ہوں'
الی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان آج اپنی 58ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ مداح منت کے باہر آدھی رات کو ان کے خاص دن کی مبارکباد دینے کے لیے جمع ہوئے
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان آج اپنی 58ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ مداح منت کے باہر آدھی رات کو ان کے خاص دن کی مبارکباد دینے کے لیے جمع ہوئے۔ اس محبت کو دیکھ کر اداکار نے اپنے لاکھوں مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں آدھی رات کو ان کی رہائش گاہ کے باہر مداحوں کا ہجوم نظر آ رہا ہے۔ مداح زور زور سے ان کا نام لے رہے ہیں۔
شاہ رخ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے مداحوں کے لیے ایک نوٹ لکھا، ’’یہ ناقابل یقین ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ رات گئے مجھے مبارکباد دینے آئے۔ میں صرف ایک اداکار ہوں۔ مجھے اس سے زیادہ کوئی بات خوشی نہیں دیتی کہ میں آپ کو خوشی دے سکوں۔ میں صرف آپ کی محبت کا خواب دیکھتا ہوں۔‘‘
#WATCH | Mumbai: Actor Shah Rukh Khan waves at the fans who gathered outside his residence 'Mannat' in large numbers to catch a glimpse of him, on Shah Rukh Khan's 58th birthday.#ShahRukhKhan pic.twitter.com/gjE99qa0ZX
— ANI (@ANI) November 1, 2023
شاہ رخ نے کہا، ’’مجھے آپ کو خوش کرنے کی اجازت دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔ صبح آپ سے ملاقات ہوگی۔‘‘ سپر اسٹار مداحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنی بالکونی پر بھی پہنچے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کی فلم 'جوان' کو ڈیجیٹل طور پر ریلیز کیا گیا ہے اور ان کی آنے والی فلم 'ڈینکی' کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا۔
It’s unbelievable that so many of u come & wish me late at night. I am but a mere actor. Nothing makes me happier, than, the fact that I can entertain u a bit. I live in a dream of your love. Thank u for allowing me to entertain you all. C u in the morning…on the screen & off it
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 1, 2023