روہت-وراٹ سب ہوئے پست، ہنری کے ’سکسر‘ نے ہندوستان کو دی 244 رنوں کی شرمناک شکست
چوتھا ون ڈے 244 رنوں کے بڑے فرق سے ہارنے کے باوجود ہندوستانی ٹیم سیریز میں 1-2 سے آگے ہے۔ ہندوستان نے پہلے دونوں ون ڈے میچ جیتے تھے، جبکہ تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میچ میں ہندوستانی ٹیم کو 244 رنوں سے شرمناک شکست دے کر سبھی کو حیران کر دیا۔ اس سیریز میں اب تک 0-2 سے آگے چل رہی ہندوستانی ٹیم کو امید تھی کہ وہ اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی سیریز پر قبضہ کر لے گی، لیکن روہت-وراٹ سمیت سبھی بلے باز پوری طرح سے ناکام ہو گئے۔ 334 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم محض 89 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ون ڈے کرکٹ میں رنوں کے لحاظ سے ہندوستان کی یہ دوسری سب سے بڑی شکست ہے۔ وراٹ کوہلی، روہت شرما اور شریئس ایئر صفر پر آؤٹ ہو گئے، جس کے بعد ہندوستانی ٹیم کی حالت کبھی بھی سنبھل نہیں سکی۔
New Zealand storm back into the series with a massive win over India in the fourth ODI
— ICC (@ICC) November 13, 2026
Read more https://t.co/BZEZpDj00B
روہت شرما گولڈن ڈک کا شکار ہوئے اور اسی اوور میں وراٹ کوہلی اور پھر شریئس ایئر بھی آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح صفر کے اسکور پر ہی 3 وکٹ گر چکے تھے۔ ریتوراج گائیکواڈ کو اننگ شروع کرنے کا موقع ملا، لیکن وہ بھی 5 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ یہ سب کچھ اتنی تیزی سے ہوا کہ 9 رن کے اسکور تک پہنچتے پہنچتے ہندوستان کے 4 وکٹ گر چکے تھے۔ میٹ ہنری کی تباہ کن گیندبازی کے سامنے ہندوستانی بلے بازوں کی ایک نہ چلی۔ انہوں نے میچ میں 6 وکٹ حاصل کیے۔
نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میں ہندوستان کو 244 رنوں سے ہرایا، جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں رنوں کے لحاظ سے یہ ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی شکست ہے۔ ہندوستان کو اپنی سب سے بڑی شکست 245 رنوں کے فرق سے 2000 میں سری لنکا کے خلاف ملی تھی۔ اب تک اس کی دوسری سب سے بڑی شکست 214 رنوں کی تھی، جو ہندوستانی ٹیم کو 2015 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ملی تھی۔ لیکن اب ہندوستان کو 244 رنوں سے شکست دے کر نیوزی لینڈ اس فہرست میں دوسرے مقام پر آ گیا ہے۔
میٹ ہنری کی بات کریں، تو انھوں نے پہلے ہی اوور سے تباہ کن گیندبازی شروع کر دی تھی۔ انہوں نے میچ میں 9.4 اوور میں محض 27 رن دے کر 6 وکٹ حاصل کیے۔ ہنری کی تیز اور خطرناک گیندبازی کا ہندوستانی بلے بازوں کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ہنری نے کسی میچ میں 6 وکٹ حاصل کیے ہیں۔
بہرحال، چوتھا ون ڈے 244 رنوں کے بڑے فرق سے ہارنے کے باوجود ہندوستانی ٹیم سیریز میں 1-2 سے آگے ہے۔ ہندوستان نے پہلے دونوں ون ڈے میچ جیتے تھے، جبکہ تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ اب چوتھا ون ڈے جیت کر نیوزی لینڈ نے سیریز میں واپسی کی ہے۔ نیوزی لینڈ کے پاس اب بھی سیریز 2-2 سے برابر کرنے کا موقع ہے۔