’رام آتش نہیں، توانائی ہے‘، پران پرتشٹھا کے بعد پی ایم مودی، سی ایم یوگی اور آر ایس ایس چیف بھاگوت نے کیا کہا!
آج 84 سیکنڈ کے مہورت میں پوجا کے بعد رام للا رام مندر میں وارجمان ہو گئے، پی ایم مودی، وزیر اعلیٰ یوگی، گورنر آنندی بین پتیل اور آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے پوجا میں حصہ لیا۔
ایودھیا کے عظیم الشان رام مندر میں آج رام للا کی پران پرتشٹھا بوقت دوپہر صبح مہورت میں منتروں کے وِرد کے دوران ہو گئی۔ 84 سیکنڈ کے مہورت میں پوجا کے بعد رام للا گربھ گرہ میں وراجمان ہو گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے پوجا میں حصہ لیا اور بعد ازاں سبھی نے عوام سے خطاب کیا۔ آئیے یہاں جانتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے اپنے خطاب میں کیا اہم باتیں کہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی:
ہمارے رام للا اب ٹینٹ میں نہیں رہیں گے۔ وہ اب اس روحانی مندری میں رہیں گے۔ جو کچھ ہوا ہے، اس کی احساس ملک کے گوشے گوشے میں رام بھکتوں کو ہو رہا ہے۔ یہ نئے دور کا آغاز ہے۔ ملک غلامی کی ذہنیت کو توڑ کر آگے بڑھ رہا ہے۔
ہماری عبادت میں کچھ تو کمی رہ گئی ہوگی کہ ہم اتنے سدیوں تک یہ کام نہیں کر پائے۔ اس کے لیے میں رام للا سے معافی مانگتا ہوں اور مجھے بھروسہ ہے کہ وہ ہمیں معاف کر دیں گے۔ ہندوستان کی عدلیہ کا بھی شکریہ کہ اس عظیم الشان رام مندر کے لیے راستہ ہموار کیا گیا۔ میں نے اپنے انوشٹھان (پوجا سے قبل کا عمل) کے دوران ان مقامات کی زیارت کی جہاں رام گئے تھے۔ رام کی داستان بے پناہ ہے اور رامائن کا کوئی اختتام نہیں ہے۔
یہ موقع فتح کا نہیں، انکسار کا بھی ہے۔ کچھ لوگ کہتے تھے کہ رام مندر بنے گا تو آگ لگ جائے گی، لیکن وہ لوگ ہندوستانی سماج کی خیر سگالی اور صبر کو نہیں جانتے تھے۔