جیل میں کیجریوال کی جان لینے کی ہو رہی سازش، گھر کا کھانا روکنے کی بھی کوشش: عآپ
دہلی حکومت میں وزیر آتشی نے ای ڈی پر وزیر اعلیٰ کے کھانا سے متعلق جھوٹ پھیلانے کا الزام عائد کیا، انھوں نے کہا کہ بی جے پی کیجریوال کی صحت کو بگاڑنے کے لیے ای ڈی کا استعمال کر رہی ہے۔
دہلی کی کابینہ وزیر آتشی نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو جیل میں مل رہے گھر کے کھانا کو روک کر ان کی جان لینے کی بڑی سازش تیار کی جا رہی ہے۔ آتشی کا یہ بیان ای ڈی کے ذریعہ عدالت میں یہ دعویٰ کیے جانے کے بعد آیا ہے کہ عآپ چیف ’ٹائپ 2‘ ذیابیطس سے متاثر ہونے کے باوجود ہر دن آم اور مٹھائی جیسی ہائی شگر والی چیزیں کھا رہے ہیں تاکہ طبی بنیاد پر انھیں ضمانت مل سکے۔
अरविंद केजरीवाल जी की जान लेने का षड्यंत्र रचा जा रहा
— AAP (@AamAadmiParty) April 18, 2024
▪️ दिल्ली के लोकप्रिय मुख्यमंत्री @ArvindKejriwal जी को BJP हरा नहीं सकती है। जिसके बाद इन लोगों ने केजरीवाल जी की जान लेने की साजिश करना शुरू कर दिया है।
▪️ ED अरविंद केजरीवाल जी को जेल में मिलने वाला घर का बना हुआ खाना… pic.twitter.com/3dt8Kpnsak
سی بی آئی اور ای ڈی معاملوں کی خصوصی جج کاویری باویجا کے سامنے ای ڈی نے مذکورہ بالا دعویٰ کیا ہے۔ اس معاملے میں جج نے تہاڑ جیل کے افسران کو تفصیلی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے جس میں کیجریوال کے کھانے کا چارٹ بھی شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس معاملے میں عآپ لیڈر آتشی نے ایک پریس کانفرنس میں ای ڈی پر وزیر اعلیٰ کے کھانا سے متعلق جھوٹ پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی کیجریوال کی صحت کو بگاڑنے کے لیے ای ڈی کا استعمال کر رہی ہے۔ آتشی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ کیجریوال کو جیل میں مل رہے گھر کے کھانا کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ای ڈی نے عدالت میں جھوٹ بولا اور کہا کہ کیجریوال میٹھی چھائے پی رہے ہیں اور مٹھائی کھا رہے ہیں۔ یہ پوری طرح سے جھوٹ ہے۔
ED बोल रही सरासर झूठ
— AAP (@AamAadmiParty) April 18, 2024
ED कोर्ट में बार-बार झूठ बोल रही है। ED ने कोर्ट में कहा कि @ArvindKejriwal जी मीठी चाय और मिठाई खा रहे हैं। वह केला खा रहे हैं।
अरविंद केजरीवाल जी जेल में डॉक्टर द्वारा Prescribed ERYTHRITOL Sweetener से बनी चाय और मिठाई खा रहे हैं। वहीं बात रही केला… pic.twitter.com/GDkTpWs31v
آتشی نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’کوئی ڈاکٹر آپ کو بتائے گا کہ ذیابیطس کے مریضوں کو کیلا یا کوئی ٹافی یا چاکلیٹ رکھنے کے لیے کہا جاتا ہے کیونکہ خون میں شگر کی سطح میں گراوٹ زندگی کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ ای ڈی کہہ رہی ہے کہ وہ آلو پوڑی کھا رہے ہیں۔ ای ڈی کو اتنا جھوٹ بولنے کے لیے تھوڑا تو بھگوان سے ڈرنا چاہیے۔ انھوں نے (کیجریوال نے) صرف نوراتری کے پہلے دن پوڑی کھائی تھی۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’بی جے پی اور ای ڈی جھوٹ بول کر یہ کوشش کر رہے ہیں کہ کیجریوال کو مل رہا گھر کا کھانا بند کر دیا جائے۔ ایک بار انھیں مل رہا گھر کا کھانا رک گیا تو اس کے بعد انھیں تہاڑ جیل میں کب اور کیا کھلایا جا رہا ہے، کسی کو بھی پتہ نہیں چلے گا۔‘‘
پریس کانفرنس کے دوران آتشی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کیجریوال کے خون میں شگر کی سطح 300 ایم جی/ڈی ایل سے زیادہ ہے، لیکن تہاڑ جیل کے افسران انسولین لینے کی اجازت نہیں دے رہے۔ عآپ لیڈر کا کہنا ہے کہ یہ کیجریوال کو مل رہے گھر کے کھانے کو روکنے اور پھر ان کی جان لینے کی کوشش ہے۔