جموں و کشمیر سے تمل ناڈو تک نئے سال کا شاندار استقبال، دہلی اور ممبئی میں ریستوراں بھرے رہے
راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ نیا سال آپ سب کی زندگیوں میں خوشیاں اور خوشحالی لائے اور ہندوستان میں انصاف اور محبت کا پیغام لائے۔
کل یعنی 31دسمبر کی رات لوگوں نے آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ دہلی سے ممبئی تک ریستوران، ہوٹل اور بارز لوگوں سے کھچا کھچ بھرے نظر آئے۔ بڑے شہروں میں سڑکوں پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور ہنگامہ کرنے والے شرابی لوگوں سے نمٹنے کے لیے پولیس کو سڑکوں پر دیکھا گیا۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی کیسے پیچھے رہتے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ لکھ کر نئے سال کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ نیا سال آپ سب کی زندگیوں میں خوشیاں اور خوشحالی لائے اور ہندوستان میں انصاف اور محبت کا پیغام لائے۔
नया साल आप सभी के जीवन में खुशियां और समृद्धि की सौगात और भारत में न्याय और मोहब्बत का पैगाम ले कर आए।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) December 31, 2023
Wishing everyone a very happy and prosperous New Year 2024. pic.twitter.com/PH2sAQ4Rcb
نئے سال کے موقع پر ملک بھر سے جشن کی تصویریں سامنے آرہی ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے اجمیر کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں نئے سال کا جشن بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔نئے سال کی تقریبات کے موقع پر مغربی بنگال کے بیر بھوم میں زبردست آتش بازی دیکھی گئی۔ اس موقع پر لوگ بہت خوش نظر آئے۔
New Year: Celebrations across country as India welcomes 2024 with global triumphs and new beginnings
— ANI Digital (@ani_digital) December 31, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/S1abLuiRba#NewYear2024 #NewYear #NewYearCelebrations pic.twitter.com/ZE2CuWmIeX
موبائل پر پیغامات ، سڑکوں پر ڈانس اور ریستورانو ں میں جمع ہوکر لوگوں نے نئے سال کا استقبال کیا اور خوب جشن منایا۔دہلی کا کناٹ پیلس لوگوں سے بھرا نظر آ رہا تھا ۔ لوگوں نے اپنے گھروں میں نئے سال کا خوب جشن منایا۔