بی جے پی کے ’جھوٹے‘ اشتہارات کے خلاف کانگریس کی الیکشن کمیشن سے شکایت، کارروائی کا مطالبہ
کانگریس کے وفد نے الیکشن کمیشن کے سامنے واٹس اپ میسیج ’مودی کا پریوار‘ سے متعلق اشتہارات کا معاملہ اٹھاتے ہوئے شکایت کی ہے کہ بی جے پی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تصا ویر والے اشتہارات اور ’مودی کا پریوار‘ سے متعلق تشہیری مواد کے خلاف جمعرات (21 مارچ) کو الیکشن کمیشن سے شکایت کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے 6 پوائنٹ پر مشتمل شکایت بھی کی اور کہا کہ حکمراں بی جے پی کے ذریعے انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
کانگریس کے اس وفد میں پارٹی کے سینئر لیڈر مکل واسنک اور سلمان خورشید کے علاوہ سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کی سربراہ سپریا شرینیت بھی تھیں۔ وفد نے الیکشن کمیشن کو ایک میمورنڈم بھی سونپا جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے جھوٹے اشتہارات میں 2 جی کے تقسیم کے معاملے کو اٹھایا گیا ہے۔ بی جے پی ایک دہائی پرانے معاملے کو ایک بار پھر اچھال رہی ہے جب کہ عدالت اسے مکمل طور پر ختم کر چکی ہے۔
हम चुनाव आयोग के सामने अपनी आपत्तियां लेकर गए थे।
— Congress (@INCIndia) March 21, 2024
हमने देश में जगह-जगह सरकार के कामों के विज्ञापनों पर आपत्ति जताई है, क्योंकि ये सब प्रचार का हिस्सा नहीं हो सकता है।
हमने चुनाव आयोग से यह भी कहा है कि कभी-कभी आपत्तिजनक प्रचार की शिकायत के बाद प्लेटफॉर्म्स से उसे हटा लिया जाता… pic.twitter.com/9TLsqVi9L2
کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے اشتہارات کو ہٹایا جائے اور ان کے بنانے و تقسیم کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر ’مودی کا پریوار‘ سے متعلق اشتہارات کے خلاف بھی شکایت کی گئی۔ وفد نے دعویٰ کیا کہ ان جھوٹے اشتہارات پر سرکاری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اشتہار میں مسلح افواج کو دکھا یا گیا ہے جو کمیشن کی واضح ہدایت کی صریح خلاف ورزی ہے۔
हमने मुख्य मुद्दों पर चुनाव आयोग के सामने आपत्ति दर्ज कराई है:
— Congress (@INCIndia) March 21, 2024
• BJP ने 2G पर एक वीडियो जारी किया, जो पूरी तरह अनुचित है
• रूस-यूक्रेन युद्ध रुकवाने के फर्जी दावे वाले वीडियो
• विज्ञापन में सेना का इस्तेमाल
• 'मोदी की गारंटी' जैसे विज्ञापन
• BJP की स्टेट यूनिट द्वारा डाली… pic.twitter.com/CwRxEz9tzS
کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام کے خطوط واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے جانے کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ اس بات کی تفتیش کی جانی چاہئے کہ پی ایم او کے لیٹر ہیڈ کو اس طرح کی تشہیر کے لئے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وفد نے کمیشن سے یہ بھی کہا کہ دہلی میٹرو میں لگائے گئے ’مودی کی گارنٹی‘ والے اشتہارات کو بھی ہٹایا جائے۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی تصویریں لوک سبھا انتخابات کے دوران سرکاری اداروں، دفاتر اور پٹرول پمپوں سے ہٹا دی جائے کیونکہ اس سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعہ کانگریس کے ایک سینئر لیڈر کو نشانہ بناتے ہوئے مہم چلائی جارہی ہے۔ اس کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔