ہم دیوالی کو ’خوشیوں کی عید‘ کہیں گے اور عید کو ’خوشیوں کی ہولی‘، کھڑگے کے بیان پر تنازعہ سے کانگریس حیران
پون کھیڑا نے بی جے پی لیڈران پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم گنگا جمنی تہذیب کو مانتے ہیں۔ ہم سبھی مذاہب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ کسی سنکی عاشق کی طرح نہیں کہ ہمیشہ ک... ک... ک... ک... کانگریس کرتے رہیں‘‘
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دیوالی کو ’خوشیوں کی عید‘ کیا کہہ دیا، بی جے پی لیڈران ان پر اقلیتی طبقہ کی خوشنودی کا الزام عائد کرنے لگے۔ برسراقتدار طبقہ کو لفظ ’عید‘ پر اتنا اعتراض ہوا کہ انھوں نے باضابطہ پریس کانفرنس کر ملکاجن کھڑگے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس معاملہ میں اب کانگریس نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ گنگا جمنی تہذیب میں سبھی مذاہب کو ساتھ لے کر چلا جاتا ہے، لیکن بی جے پی لیڈران ہمیشہ نفرت انگیز بیانات دیتے ہیں۔
हम दिवाली को "खुशियों की ईद" कहेंगे।
— Pawan Khera ಪವನ್ ಖೇರಾ (@Pawankhera) November 9, 2026
और ईद को "खुशियों की होली" कहेंगे।
हम गंगा-जमुनी तहज़ीब से हैं। हम सभी धर्मों को साथ लेकर चलेंगे।
किसी सनकी आशिक़ की तरह नहीं कि हमेशा क-क-क-क-कांग्रेस करते रहें।
या देश के सुरक्षा बलों को देश के युवाओं और विपक्ष के ख़िलाफ़ भड़काने और… https://t.co/mtEZNo6l2F
پون کھیڑا نے اس معاملہ میں ایک میڈیا ادارہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم دیوالی کو ’خوشیوں کی عید‘ کہیں گے، اور عید کو ’خوشیوں کی ہولی‘ کہیں گے۔ ہم گنگا جمنی تہذیب کو مانتے ہیں۔ ہم سبھی مذاہب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم کسی سنکی عاشق کی طرح نہیں کہ ہمیشہ ک... ک... ک... ک... کانگریس کرتے رہیں، یا ملک کے سیکورٹی فورسز کو ملک کے نوجوانوں اور اپوزیشن کے خلاف مشتعل کرنے یا اکسانے کا کام کریں۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی ترجمان گورو بھاٹیا نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں ملکارجن کھڑگے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کھڑگے نے دیوالی کو ’خوشیوں کی عید‘ بتایا تھا، جس پر بھاٹیا نے انھیں ’ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا صدر‘ کہہ ڈالا اور الزام عائد کیا کہ کانگریس قیادت ایک ’ہندو مخالف اور سناتن مخالف ذہنیت‘ کو فروغ دے رہی ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کھڑگے کے بیان کو مسلم طبقہ کی خوشنودی کرنے والا اور ہندو طبقہ کے جذبات کو مجروح کرنے والا بتایا تھا۔