گھوٹالے باز آپ کی جانکاری چرانے کے لیے نقلی ’کیو آر کوڈ‘ کا کر رہے استعمال!
بتایا جا رہا ہے کہ گھوٹالے باز پارکنگ میٹروں پر کیو آر کوڈ کو خود کے کیو آر کوڈ سے چھپا دیتے ہیں، کچھ چالاک اسکیمر آپ کو ٹیکسٹ پیغام یا ای میل کے ذریعہ ایک کیو آر کوڈ بھی بھیج سکتے ہیں۔
امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے تنبیہ جاری کی ہے کہ لوگوں کی جانکاری چرانے کے لیے گھوٹالے باز نقلی کیو آر کوڈ کا استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے میں عوام کو اسکیننگ کے دوران محتاط رہنا چاہیے۔