افغانستان میں زلزلے سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2000 ہو گئی

مغربی افغانستان میں آنے والے طاقتور زلزلے سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ نو ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں

افغانستان میں زلزلے سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2000 ہو گئی

ہرات: مغربی افغانستان میں آنے والے طاقتور زلزلے سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ نو ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹر نے اتوار کو افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارت کے حوالے سے رپورٹ کیا۔

اطلاعات کے مطابق، قدرتی آفت کے نتیجے میں اب تک کم از کم 2053 افراد جان بحق اور 9240 زخمی ہو چکے ہیں۔ زلزلے کے سبب 1329 مکانات تباہ ہو گئے یا ان کو نقصان پہنچا ہے۔ یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ شناس مرکز نے ہفتے کے روز کہا کہ مغربی افغانستان میں کئی زلزلے آئے جن میں سے ایک کی شدت 6.4 تھی۔