کشتواڑ میں 2 ایس پی او کی شہادت پر کانگریس اور ملکارجن کھڑگے نے کیا اظہار افسوس
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’ہندوستان دہشت گردی کے خلاف متحد اور پرعزم ہے۔ دہشت گردانہ کارروائی ہمارے ملک کے تحفظ، اپنے لوگوں کی حفاظت اور امن و امان برقرار رکھنے کے اجتماعی عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔‘‘
جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر کانگریس نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس نے اپنے ایکس ہینڈل پر جاری تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ’’جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں 2 اسپیشل پولیس افسران کی شہادت کی خبر انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے۔ ایشور ان کی روح کو سکون عطا کرے، اور اس غم کے وقت میں ان کے اہل خانہ کو صبر و ہمت دے۔ کانگریس کی ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔‘‘
जम्मू-कश्मीर के किश्तवाड़ में दो स्पेशल पुलिस ऑफिसर्स की शहादत की खबर बेहद पीड़ादायक व दुखद है।
— Congress (@INCIndia) November 12, 2026
ईश्वर दिवंगत आत्माओं को अपने श्रीचरणों में स्थान दें और परिजनों को इस दुख की घड़ी में संबल प्रदान करें।
कांग्रेस परिवार की संवेदनाएं शोक संतप्त परिवारों के साथ हैं।
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی کشتواڑ میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا ہے کہ ’’کشتواڑ میں 2 بہادر اسپیشل پولیس افسران (ایس پی او) کی المناک شہادت سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ یہ واقعہ کلگام میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے ٹھیک ایک دن بعد پیش آیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں ان بہادر بیٹوں کی جرأت، بہادری اور عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سوگوار خاندان کے تئیں میری گہری ہمدردیاں ہیں اور میں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے پراتھنا کرتا ہوں۔‘‘ ملکارجن کھڑگے نے آگے لکھا ہے کہ ’’ہندوستان دہشت گردی کے خلاف متحد اور پرعزم ہے۔ دہشت گردانہ کارروائی ہمارے ملک کے تحفظ، اپنے لوگوں کی حفاظت اور امن و امان برقرار رکھنے کے اجتماعی عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔‘‘
Deeply anguished by the tragic loss of two brave Special Police Officers in Kishtwar, coming just a day after the terror attack on CRPF personnel in Kulgam.
— Mallikarjun Kharge (@kharge) November 12, 2026
I salute the courage, valour and supreme sacrifice of our bravehearts. My heartfelt condolences to the bereaved families…
قابل ذکر ہے کہ کشتواڑ کے جنوبی علاقے سے لاپتہ ہونے والے 2 ایس پی او کی لاشیں جمعرات کی صبح برآمد ہوئیں۔ ان کے جسم پر گولیوں کے نشانات تھے۔ شہید ہونے والے ان جوانوں کی شناخت 57 سالہ بابی چند اور 45 سالہ رشپال کمار (45) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں جوان جنوب کے کیار گاؤں میں پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) میں تعینات تھے۔ بدھ کے روز وہ اپنے کیمپ سے دھرنا-مرواہ میں واقع فوجی چوکی کی جانب جا رہے تھے۔ اسی دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔ کشتواڑ کی رکن اسمبلی شگون پریہار نے بھی اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ رکن اسمبلی شگون پریہار نے کہا کہ ’’ہمارے جنوبی علاقے کے 2 ایس پی او شہید ہوئے ہیں۔ وہ کل رات لاپتہ ہو گئے تھے اور آج صبح ان کی لاشیں ملیں۔ ایک کی لاش صبح تقریباً 8 بجے اور دوسرے کی تقریباً 9 بجے ملی۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔‘‘ کشمیر میں اپوزیشن لیڈر (ایل او پی) سنیل شرما نے بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والا پرانا نیٹ ورک ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوا ہے۔‘‘