پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی: ماسٹر مائنڈ للت جھا نے کی خودسپردگی، پوچھ تاچھ شروع
پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں سیندھ لگانے کا معاملہ سرخیوں میں ہے، اس واقعہ کے ماسٹر مائنڈ للت جھا کو پولیس تلاش کر رہی تھی جس نے تھانہ خود سپردگی کر دی ہے اور پوچھ تاچھ کا عمل شروع بھی ہو گیا ہے۔
پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی معاملہ پر 4 ملزمین کو دہلی کی عدالت میں 7 دنوں کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے اور ایک ملزم وکی شرما کو پولیس نے پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔ اس پورے معاملہ کے ماسٹر مائنڈ بتائے جانے والے للت جھا کی تلاش پولیس کو شدت سے تھی جس نے جمعرات کی دیر شب خود سپردگی کر دی ہے۔ یعنی پارلیمنٹ میں سیکورٹی کی خلاف ورزی کے تعلق سے جو 6 نام سامنے آئے تھے، سبھی پولیس کی گرفت میں آ چکے ہیں۔
संसद घुसपैठ के 5वें आरोपी ललित झा की गिरफ़्तारी, अब पूछताछ जारी, कैसे बना प्लान, कैसे हुई फंडिंग, हर राज उगलवाएगी दिल्ली पुलिस #BigBreaking #LalitJha #ParliamentSecurityBreach #DelhiPolice | @Chandans_live @Rajurajjee2 pic.twitter.com/sm9W2jnJ9T
— Zee News (@ZeeNews) December 14, 2023
تازہ ترین خبروں کے مطابق دہلی پولیس نے جمعرات کی شب تقریباً ساڑھے دس بجے چھٹے اور کلیدی ملزم للت جھا کو گرفتار کیا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ للت جھا خود تھانے پہنچا تھا جہاں گرفتار کر اس سے پوچھ تاچھ شروع ہو گئی ہے۔ للت جھا کی تلاش میں پولیس جگہ جگہ چھاپہ ماری کر رہی تھی۔ کچھ خبروں میں بتایا جا رہا تھا کہ وہ راجستھان میں کہیں چھپا بیٹھا ہے، لیکن پولیس نے اسے دہلی سے گرفتار کیا ہے۔
Lalit Jha, a key accused in Parliament security breach incident, arrested, say Delhi Police sources
— Press Trust of India (@PTI_News) December 14, 2023
اس سے قبل پارلیمنٹ سیکورٹی میں سیندھ لگانے کے سنسنی خیز واقعہ میں گرفتار ملزمین ساگر شرما، منورنجن ڈی، نیلم ورما اور امول شندے کو دہلی پولیس نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ہردیپ کور کے سامنے پیش کیا۔ دہلی پولیس نے ملزمین کے خلاف غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے اور سیکورٹی میں ہوئی چوک سے متعلق جانچ کر رہی ہے۔ عدالت نے ان سبھی ملزمین کو 7 دنوں کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔
#UPDATE | Parliament security breach | Vicky Sharma and his wife Rakhi, who were detained by the Police in connection with the matter, have now been sent back to their residence in Gurugram. They were questioned about the five accused (4 arrested, 1 absconding) who had allegedly… https://t.co/h5uya6eAti
— ANI (@ANI) December 14, 2023
دوسری طرف پانچویں ملزم وکی شرما اور اس کی بیوی کو پولیس نے پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔ وکی شرما اور اس کی بیوی اپنے گروگرام واقع رہائش پہنچ گئے ہیں۔ ان سے پانچوں ملزمین کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی جو مبینہ طور پر ان کی رہائش پر ہی ٹھہرے تھے۔ دہلی پولیس کے مطابق ضرورت پڑنے پر وکی اور اس کی بیوی کو پوچھ تاچھ کے لیے پھر سے پولیس کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔