لوک سبھا انتخابات LIVE: دہلی میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے ڈالا ووٹ، سیلفی بھی کلک کی
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 9 بجے تک 10.82 فیصد ووٹنگ لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں، چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ہفتہ کے روز پہلے دو گھنٹے (صبح 9 تک) میں اوسط ووٹنگ کا فیصد 10.82 درج کیا گیا۔ تمام سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔صبح 9 بجے تک سب سے زیادہ 16.54 فیصد ٹرن آؤٹ مغربی بنگال میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ 7.43 فیصد مہاراشٹر میں درج کیا گیا۔پرینکا گاندھی واڈرا کے بچوں ریحان اور میرایا نے ڈالا ووٹپرینکا گاندھی واڈرا کے صاحبزادے ریحان واڈرا اور صاحبزادی میرایا واڈرا نے لودھی اسٹیٹ کے اسکول میں قائم پولنگ مرکز پر پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس درمیان دونوں بھائی بہن قطار میں لگے نظر آئے اور ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات بھی کی۔#WATCH | Raihan Rajiv Vadra and Miraya Vadra, children of Robert Vadra and Congress leader Priyanka Gandhi arrive at a polling booth in Delhi to cast their votes for #LokSabhaElections2024 pic.twitter.com/6xQYY2ObTH— ANI (@ANI) May 25, 2024 دہلی میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے ڈالا ووٹ، سیلفی بھی کلک کیکانگریس کے سابق صدور سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے دہلی میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا ہے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد راہل گاندھی نے اپنے موبائل کے ذریعے اپنی اور سونیا گاندھی کی سیلفی بھی کلک کی۔#WATCH | Delhi: Congress Parliamentary Party Chairperson Sonia Gandhi and party MP Rahul Gandhi click a selfie as they leave from a polling station after casting their votes for #LokSabhaElections2024 pic.twitter.com/PIvovnGPdJ— ANI (@ANI) May 25, 2024 بنگال میں تشدد کے دوران ٹی ایم سی کارکن ہلاکچھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مغربی بنگال میں تشدد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی مدنی پور کے مہیشا دل میں گزشتہ شب انتخابی رنجش کے سبب ٹی ایم سی کے ایک کارکن کو قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی کے 5 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی ضلع کے ایک اور ٹی ایم سی کارکن پر حملہ کیا گیا، جو شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔چھٹے مرحلہ کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ جاریلوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو گئی ہےاس مرحلے میں 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دہلی کی 7، اتر پردیش کی 14، بہار کی 8، مغربی بنگال کی 8، ہریانہ کی 10، جھارکھنڈ کی 4، اوڈیشہ کی 6 اور جموں و کشمیر کی ایک نشست پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔عام انتخابات 2024 کے سابقہ پانچویں مرحلوں میں 62.2 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 428 نشستوں پر 5 مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ آج چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی اور نتائج 4 جون کو آئیں گے۔
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 9 بجے تک 10.82 فیصد ووٹنگ
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں، چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ہفتہ کے روز پہلے دو گھنٹے (صبح 9 تک) میں اوسط ووٹنگ کا فیصد 10.82 درج کیا گیا۔ تمام سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
صبح 9 بجے تک سب سے زیادہ 16.54 فیصد ٹرن آؤٹ مغربی بنگال میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ 7.43 فیصد مہاراشٹر میں درج کیا گیا۔
پرینکا گاندھی واڈرا کے بچوں ریحان اور میرایا نے ڈالا ووٹ
پرینکا گاندھی واڈرا کے صاحبزادے ریحان واڈرا اور صاحبزادی میرایا واڈرا نے لودھی اسٹیٹ کے اسکول میں قائم پولنگ مرکز پر پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس درمیان دونوں بھائی بہن قطار میں لگے نظر آئے اور ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات بھی کی۔
#WATCH | Raihan Rajiv Vadra and Miraya Vadra, children of Robert Vadra and Congress leader Priyanka Gandhi arrive at a polling booth in Delhi to cast their votes for #LokSabhaElections2024 pic.twitter.com/6xQYY2ObTH
— ANI (@ANI) May 25, 2024
دہلی میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے ڈالا ووٹ، سیلفی بھی کلک کی
کانگریس کے سابق صدور سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے دہلی میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا ہے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد راہل گاندھی نے اپنے موبائل کے ذریعے اپنی اور سونیا گاندھی کی سیلفی بھی کلک کی۔
#WATCH | Delhi: Congress Parliamentary Party Chairperson Sonia Gandhi and party MP Rahul Gandhi click a selfie as they leave from a polling station after casting their votes for #LokSabhaElections2024 pic.twitter.com/PIvovnGPdJ
— ANI (@ANI) May 25, 2024
بنگال میں تشدد کے دوران ٹی ایم سی کارکن ہلاک
چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مغربی بنگال میں تشدد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی مدنی پور کے مہیشا دل میں گزشتہ شب انتخابی رنجش کے سبب ٹی ایم سی کے ایک کارکن کو قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی کے 5 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی ضلع کے ایک اور ٹی ایم سی کارکن پر حملہ کیا گیا، جو شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔
چھٹے مرحلہ کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ جاری
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو گئی ہےاس مرحلے میں 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دہلی کی 7، اتر پردیش کی 14، بہار کی 8، مغربی بنگال کی 8، ہریانہ کی 10، جھارکھنڈ کی 4، اوڈیشہ کی 6 اور جموں و کشمیر کی ایک نشست پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
عام انتخابات 2024 کے سابقہ پانچویں مرحلوں میں 62.2 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 428 نشستوں پر 5 مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ آج چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی اور نتائج 4 جون کو آئیں گے۔