قرآن اور سائنس ایک تقابلی جائزہ

سائنسی نظریہ Relativity پیش کرنے والا آئن اسٹائن کہتا ہے سائنسی تحقیق آدمی میں ایک خاص قسم کے مذہبی احساسات پیدا کرتی ہے، یہ ایک طرح کی عبادت ہے۔ دوسری طرف ماہر امراض قلب ڈاکٹر مورلیس بکائی لکھتے ہیں اس میں کوئی تعجب نہیں ہونا چاہئے کہ اسلام نے مذہب اور سائنس کو ہمیشہ جڑوا بہنیں تصور کیا۔ مشاہد ہ فلک کیلئے پہلا ٹیلی اسکوپ استعمال کرنے والا سائنسداں گلیلیو کہتا ہے کہ یہ کائنات اور اس کے سارے حقائق خدا کے تخلیق کردہ ہیں، کائنات اللہ کی تحریر کردہ دوسری کتاب ہے۔ آئزک نیوٹن نے جسے دنیائے سائنس کا بڑا نام سمجھا جاتا ہے دہریت کی مخالفت اور مذہب کے دفاع میں بہت سے مضامین لکھے ہیں ۔ ابن النفیس نے بخاری کی حدیث: اللہ نے کوئی مرض ایسا پیدانہیں کیا جس کی دوا پیدا نہ کی ہو: کو اپنی سائنسی دریافت کی بنیاد بنایا اور خون کی دل سے پھیپھڑوں کی طرف حرکت pulmonary circulation کو دریافت کیا۔