دیوالی پر جوانوں سے پی ایم مودی کے خطاب کو راہل گاندھی نے بنایا نشانہ، پھر دیا مباحثہ کا چیلنج
بستر میں پی ایم مودی کی تقریر کو پیش نظر رکھتے ہوئے جوانوں سے مخاطب ہو کر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’میرے پیارے جوانوں۔ آپ کے چہروں نے سب بتا دیا۔ آپ کو وزیر اعظم کے جھوٹ پر بھروسہ نہیں۔‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی 8 نومبر کو دیوالی کے موقع پر چھتیس گڑھ کے بستر پہنچے تھے، جہاں انھوں نے سی آر پی ایف جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ اس موقع پر انھوں نے تقریر کرتے ہوئے کچھ ایسی باتیں کہہ دیں، جن پر راہل گاندھی نے حملہ کیا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے خود پر لگائے گئے ’ملک مخالف ہونے‘ اور ’بیرون ملکی طاقتوں کے اشارے پر کام کرنے‘ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ایک بار پھر پی ایم مودی کو مباحثہ کا چیلنج پیش کر دیا ہے۔ کھلی بحث کا چیلنج پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ایم مودی کے لیے ان کا ’چیلنج‘ اب بھی برقرار ہے، اور وہ کسی بھی وقت اس معاملے پر بحث کرنے کو راضی ہیں۔
Dear @crpfindia,
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 9, 2026
Your faces said it all: you didn't buy the PM's lies.
He called us Naxals.
My challenge stands. Let him debate me on who is anti-national and who is controlled by foreign forces. Any time, any place.
My guarantee: after the debate, the PM won't have the guts… https://t.co/04WWDAABcx
دراصل اتوار کو سی آر پی ایف جوانوں سے خطاب کے دوران پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ملک میں نکسلزم کا خطرہ ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ ’دماغی نکسل‘ کئی تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں میں دراندازی کر چکے ہیں۔ یہ لوگوں کو آئین اور جمہوریت کے خلاف بھڑکانے کا کام کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی کے اسی بیان پر راہل گاندھی کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی ان کے ساتھ اس ایشو پر بحث کرتے ہیں، تو اس کے بعد وہ کسی بھی جوان کا سامنا نہیں کر پائیں گے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’میری گارنٹی ہے کہ بحث کے بعد وزیر اعظم میں کسی ایک بھی جوان کے سامنے دوبارہ کھڑے ہونے کی ہمت نہیں ہوگی۔‘‘
پی ایم مودی کی تقریر کا متعلقہ حصہ راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ’ایکس‘ پر شیئر بھی کیا ہے، اور ساتھ میں سی آر پی ایف جوانوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جوانوں کے چہروں سے صاف پتہ چل رہا تھا کہ وہ وزیر اعظم کی باتوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’میرے پیارے جوانوں۔ آپ کے چہروں نے سب بتا دیا۔ آپ کو وزیر اعظم کے جھوٹ پر بھروسہ نہیں۔‘‘ انھوں نے آگے لکھا ہے کہ ’’انھوں نے (پی ایم مودی نے) ہمیں نکسلی کہا۔ میرا چیلنج قائم ہے۔ وہ مجھ سے بحث کریں کہ غدارِ وطن کون ہے اور بیرون ملکی طاقتوں کے اشارے پر کون چل رہا ہے۔ کوئی بھی وقت، کسی بھی جگہ۔‘‘
.@RahulGandhi जी,
— Pawan Khera ಪವನ್ ಖೇರಾ (@Pawankhera) November 9, 2026
आप भी कमाल करते हो।
डिबेट के बाद हिम्मत जुटाने या न जुटाने की बात तो तब आएगी, जब डिबेट होगी।
इन बेचारों को तो डिबेट के नाम से ही पसीने छूटने लगते हैं।
कहते थे घर-घर मोदी, बन गए थर-थर मोदी!@narendramodi जी,
डर तो सबको लगता है, गला सबका सूखता है। लेकिन… https://t.co/YJ1yn8iN0B
راہل گاندھی کی اس پوسٹ کو کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے بھی شیئر کیا ہے، اور ساتھ ہی پی ایم مودی پر طنزیہ انداز میں حملہ کیا ہے۔ کھیڑا نے راہل گاندھی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’راہل جی، آپ بھی کما کرتے ہیں۔ بحث کے بعد ہمت جٹانے یا نہ جٹانے کی بات تو تب آئے گی، جب ڈیبیٹ ہوگی۔ ان بے چاروں کو تو ڈیبیٹ کے نام سے ہی پسینے چھوٹنے لگتے ہیں۔ کہتے تھے گھر گھر مودی، بن گئے تھر تھر مودی!‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’نریندر مودی جی، ڈر تو سب کو لگتا ہے، گلا سب کا سوکھتا ہے، لیکن اتنا ڈرو گے تو کام کیسے چلے گا؟‘‘