فلسطینیوں کو اُن کے حقوق اور مادر وطن سے محروم رکھا گیا: ایس جے شنکر
مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نے اپنے ملیشیا دورے کے دوران اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے حل کے لیے دو-ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق اور مادر وطن سے محروم رکھا گیا ہے
کوالالمپور: مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ میں جو بھی صحیح یا غلط ہو، حقیقت یہ ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق اور وطن سے محروم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’7 اکتوبر کو جو ہوا وہ دہشت گردانہ حملہ تھا، دوسری طرف کوئی بھی معصوم شہریوں کی موت کو برداشت نہیں کرے گا۔ آپ جوابی کارروائی کا جواز پیش کر سکتے ہیں لیکن یہ عمل کا طریقہ نہیں ہو سکتا۔ جوابی کارروائی صرف بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق کی جانی چاہیے۔‘‘
"Underlying fact is that Palestinians have been denied their homeland": EAM Jaishankar on Israel-Palestine conflict
— ANI Digital (@ani_digital) March 27, 2024
Read @ANI Story | https://t.co/J35M5cUHTu#Jaishankar #IsraelPalestineConflict #Gaza #Hamas pic.twitter.com/TXopqTN584
جے شنکر غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائی کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔ یہ تمام باتیں انہوں نے اپنے دورہ ملائیشیا کے دوران کہیں۔ ہندوستان نے ہمیشہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حل کے لیے دو ملکی حل کی حمایت کی ہے یعنی اس کا موقف ہے کہ فلسطینیوں کے لیے ایک الگ خود مختار ملک ہونا چاہیے۔
EAM Jaishankar on the Israel Palestine issue:
— Sidhant Sibal (@sidhant) March 27, 2024
"whatever the rights or wrongs, underline fact is Palestinians have been denied right, have been denied homeland" pic.twitter.com/VN3WM66ehk
جے شنکر کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کر چکی ہے، جس کی وجہ سے اسرائیل امریکہ سے ناراض ہے۔ بی بی سی ہندی کے مطابق، مودی حکومت کی شبیہ اسرائیل کے دوست کے طور پر ہے لیکن جے شنکر کا بیان اسرائیل کو تلخ لگ سکتا ہے!