عالمی کپ فائنل LIVE: ہندوستان کو لگا چوتھا جھٹکا، وراٹ کوہلی 54 رن بنا کر آؤٹ

ہندوستان کو لگا چوتھا جھٹکا، وراٹ کوہلی 54 رن بنا کر آؤٹکے ایل راہل کے ساتھ محتاط بلے بازی کر رہے وراٹ کوہلی کے طور پر ہندوستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ وراٹ کوہلی نے 63 گیندوں پر 54 رنوں کا تعاون کیا۔ ٹیم انڈیا کے لیے یہ چوتھا جھٹکا ہے۔ ٹیم انڈیا کا اسکور 29 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 149 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر رویندر جڈیجا میدان پر پہنچے ہیں۔اہم مقابلہ میں کوہلی نے اسکور کی نصف سنچری، راہل کے ساتھ اننگ کو سنبھالاویرات کوہلی نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔ کوہلی نے 56 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی جس میں چار چوکے شامل تھے۔ ہندوستان کا اسکور 26 اوور میں تین وکٹ پر 135 رنز ہے۔ٹیم انڈیا نے 20 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر بنائے 115 رنٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 20 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 115 رن بنا لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 42 بال میں 29 رن اور کے ایل راہل 37 گیندوں میں 19 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ تین وکٹیں گرنے کے بعد وراٹ اور راہل کی محتاط بلے بازی، انڈیا کا اسکور 100 رن سے تجاوزٹیم انڈیا کا اسکور 100 رن سے تجاوز کر گیا ہے۔ تین وکٹ گرنے کے بعد وارٹ کوہلی اور کے ایل راہل کی کوشش ہے کہ ایک بڑی شراکت داری کریں اور ہندوستان کو مستحکم پوزیشن میں پہنچائے۔ ہندوستان کا اسکور فی الحال 16 اوورز کے بعد 3 وکٹ پر 101 رن ہے۔ وراٹ 34 رن بنا کر جبکہ کے ایل راہل 10 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ہندوستان کو لگا تیسرا جھٹکا، شیئرس ایئر بھی سستے میں آؤٹشریئس ایئر نے فائنل میچ میں مایوس کیا ہے۔ شرئیس صرف چار رنز بنا سکے۔ انہیں پیٹ کمنز نے وکٹ کے پیچھے جوش انگلس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ہندوستان کا اسکور تین وکٹ پر 81 رنز ہے۔روہت شرما 47 رن بنا کر آؤٹ، ہندوستان کو لگا دوسرا جھٹکاہندوستان کو 76 رن کے اسکور پر روہت شرما کے طور پر دوسرا جھٹکا لگ گیا ہے۔ شاندار بلے بازی کر رہے روہت شرما نے 31 گیندوں میں 47 رن اسکور کئے۔ روہت کے بعد شریئس ایئر میدان پر پہنچے ہیں جو 23 رن پر کھیل رہے وراٹ کوہلی کا ساتھ دیں گے۔ٹیم انڈیا کو لگا پہلا جھٹکا، شبمن گل 4 رن بنا کر آؤٹآسٹریلیا کو شبمن گل کی بڑی وکٹ ملی ہے۔ سٹارک نے گل کو آؤٹ کر دیا۔ گیل کو ایڈم زمپا نے کیچ کیا۔ گل سات گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف چار رنز بنا سکے۔ ہندوستان کا اسکور 4.2 اوور میں ایک وکٹ پر 30 رن ہے۔ وراٹ کوہلی میدان پر روہت شرما کا ساتھ دینے کے لئے پہنچے ہیں۔تازہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان نے 7 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 54 رن بنا لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 16 جبکہ وراٹ کوہلی 33 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔عالمی کپ فائنل: آسٹریلیا نے ٹاس جیتا، ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوتاحمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہیں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ خود بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔پہلے بولنگ کرنے کے فیصلے کے بارے میں پیٹ کمنز نے کہا، ’’ہم پہلے بولنگ کرنے جا رہے ہیں۔ وکٹ ڈرائی نظر آ رہا ہے۔ اوس ایک عامل ہے۔ اس پر بعد میں بیٹنگ کرنا بہتر ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز مشکل سے ہوا لیکن اس کے بعد واقعی کوئی غلطی نہیں ہوئی۔ یہ سب مکمل طور پر منظم ہے۔ ہم ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت کھیل چکے ہیں۔ ہم سیمی فائنل ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں۔‘‘آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم مسلسل دس میچ جیت کر فائنل میں داخل ہو گئی ہے جبکہ آسٹریلیا نے لگاتار آٹھ میچ جیتے ہیں۔ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ ہندوستان کی نظریں تیسری بار عالمی چیمپئن بننے پر ہیں۔ ٹیم انڈیا نے 1983 اور 2011 میں ورلڈ کپ کا خطاب جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کینگرو ٹیم 5 بار ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹائٹل جیت چکی ہے۔

عالمی کپ فائنل LIVE: ہندوستان کو لگا چوتھا جھٹکا، وراٹ کوہلی 54 رن بنا کر آؤٹ

ہندوستان کو لگا چوتھا جھٹکا، وراٹ کوہلی 54 رن بنا کر آؤٹ

کے ایل راہل کے ساتھ محتاط بلے بازی کر رہے وراٹ کوہلی کے طور پر ہندوستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ وراٹ کوہلی نے 63 گیندوں پر 54 رنوں کا تعاون کیا۔ ٹیم انڈیا کے لیے یہ چوتھا جھٹکا ہے۔ ٹیم انڈیا کا اسکور 29 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 149 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر رویندر جڈیجا میدان پر پہنچے ہیں۔

اہم مقابلہ میں کوہلی نے اسکور کی نصف سنچری، راہل کے ساتھ اننگ کو سنبھالا

ویرات کوہلی نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔ کوہلی نے 56 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی جس میں چار چوکے شامل تھے۔ ہندوستان کا اسکور 26 اوور میں تین وکٹ پر 135 رنز ہے۔

ٹیم انڈیا نے 20 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر بنائے 115 رن

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 20 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 115 رن بنا لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 42 بال میں 29 رن اور کے ایل راہل 37 گیندوں میں 19 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد وراٹ اور راہل کی محتاط بلے بازی، انڈیا کا اسکور 100 رن سے تجاوز

ٹیم انڈیا کا اسکور 100 رن سے تجاوز کر گیا ہے۔ تین وکٹ گرنے کے بعد وارٹ کوہلی اور کے ایل راہل کی کوشش ہے کہ ایک بڑی شراکت داری کریں اور ہندوستان کو مستحکم پوزیشن میں پہنچائے۔ ہندوستان کا اسکور فی الحال 16 اوورز کے بعد 3 وکٹ پر 101 رن ہے۔ وراٹ 34 رن بنا کر جبکہ کے ایل راہل 10 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

ہندوستان کو لگا تیسرا جھٹکا، شیئرس ایئر بھی سستے میں آؤٹ

شریئس ایئر نے فائنل میچ میں مایوس کیا ہے۔ شرئیس صرف چار رنز بنا سکے۔ انہیں پیٹ کمنز نے وکٹ کے پیچھے جوش انگلس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ہندوستان کا اسکور تین وکٹ پر 81 رنز ہے۔

روہت شرما 47 رن بنا کر آؤٹ، ہندوستان کو لگا دوسرا جھٹکا

ہندوستان کو 76 رن کے اسکور پر روہت شرما کے طور پر دوسرا جھٹکا لگ گیا ہے۔ شاندار بلے بازی کر رہے روہت شرما نے 31 گیندوں میں 47 رن اسکور کئے۔ روہت کے بعد شریئس ایئر میدان پر پہنچے ہیں جو 23 رن پر کھیل رہے وراٹ کوہلی کا ساتھ دیں گے۔

ٹیم انڈیا کو لگا پہلا جھٹکا، شبمن گل 4 رن بنا کر آؤٹ

آسٹریلیا کو شبمن گل کی بڑی وکٹ ملی ہے۔ سٹارک نے گل کو آؤٹ کر دیا۔ گیل کو ایڈم زمپا نے کیچ کیا۔ گل سات گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف چار رنز بنا سکے۔ ہندوستان کا اسکور 4.2 اوور میں ایک وکٹ پر 30 رن ہے۔ وراٹ کوہلی میدان پر روہت شرما کا ساتھ دینے کے لئے پہنچے ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان نے 7 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 54 رن بنا لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 16 جبکہ وراٹ کوہلی 33 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

عالمی کپ فائنل: آسٹریلیا نے ٹاس جیتا، ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہیں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ خود بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔

پہلے بولنگ کرنے کے فیصلے کے بارے میں پیٹ کمنز نے کہا، ’’ہم پہلے بولنگ کرنے جا رہے ہیں۔ وکٹ ڈرائی نظر آ رہا ہے۔ اوس ایک عامل ہے۔ اس پر بعد میں بیٹنگ کرنا بہتر ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز مشکل سے ہوا لیکن اس کے بعد واقعی کوئی غلطی نہیں ہوئی۔ یہ سب مکمل طور پر منظم ہے۔ ہم ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت کھیل چکے ہیں۔ ہم سیمی فائنل ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں۔‘‘

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم مسلسل دس میچ جیت کر فائنل میں داخل ہو گئی ہے جبکہ آسٹریلیا نے لگاتار آٹھ میچ جیتے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ ہندوستان کی نظریں تیسری بار عالمی چیمپئن بننے پر ہیں۔ ٹیم انڈیا نے 1983 اور 2011 میں ورلڈ کپ کا خطاب جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کینگرو ٹیم 5 بار ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹائٹل جیت چکی ہے۔