کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی کھلاڑی ہوا ’ٹائم آؤٹ‘، سری لنکائی کھلاڑی میتھیوز بنے شکار
ضابطوں کے مطابق وکٹ گرنے کے بعد اگلے بلے باز کو 3 منٹ کے اندر کھیلنے کے لیے تیار ہونا پڑتا ہے، ورنہ امپائر اپیل پر آؤٹ دے سکتا ہے، بنگلہ دیش نے اسی اصول کا فائدہ اٹھایا لیکن اس پر تنازعہ ہو گیا ہے۔
کرکٹ عالمی کپ 2023 میں پیر کے روز اس وقت ایک بڑا اور تاریخی تنازعہ کھڑا ہو گیا جب دہلی میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی اپیل پر سری لنکا کے اسٹار کرکٹر اینجلو میتھیوز کو ’ٹائم آؤٹ‘ قرار دے دیا گیا۔ کرکٹ کے 146 سالہ تاریخ میں پہلی بار کوئی بلے باز اس طرح ’ٹائم آؤٹ‘ ہوا ہے۔ اس پر تنازعہ بھی کھڑا ہو گیا ہے۔
Angelo Mathews got timed out!!!!!.. pic.twitter.com/Jqfw9dXupK
— Shawstopper (@shawstopper_100) November 6, 2023
دراصل دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف عالمی کپ میچ کے دوران سدیرا سمروکرما کے آؤٹ ہونے پر اینجلو میتھیوز بلے باز کے لیے آئے۔ وہ کریز پر گیند کھیلنے کے لیے تیار ہو گئے تھے، لیکن ہیلمٹ جب پہن رہے تھے تو اس کا اسٹریپ ٹوٹ گیا۔ ایسے میں انھوں نے دوسرا ہیلمٹ لانے کا اشارہ کیا اور انتظار کرنے لگے۔ لیکن اس درمیان بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے ’ٹائم آؤٹ‘ کی اپیل کر دی۔
Absolutely pathetic what happened in Delhi today! #AngeloMathews
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) November 6, 2023
پہلے تو امپائروں کو یہ مذاق لگا، لیکن بنگلہ دیش ٹیم کے ساتھ بات چیت کے بعد آن فیلڈ امپائروں نے سری لنکائی بلے باز کو ’ٹائم آؤٹ‘ قرار دے دیا۔ اینجلو میتھیوز نے امپائروں اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے کافی دیر تک بحث کی اور سمجھانے کی کوشش کی، لیکن بنگلہ دیشی کپتان نہیں مانے اور میتھیوز کو پویلین لوٹنا پڑا۔ افسوسناک انداز میں آؤٹ ہونے والے میتھیوز کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں ’ٹائم آؤٹ‘ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Angelo Mathews being timed out by Bangladesh because of delay in fixing his helmet strap may be right law, but reflects perverted disregard to how the game should be played
— Cricketwallah (@cricketwallah) November 6, 2023
ایم سی سی اصولوں کے مطابق وکٹ گرنے کے بعد اگلے بلے باز کو 3 منٹ کے اندر گیند کھیلنے کے لیے تیار ہونا پڑتا ہے۔ ایسا نہیں ہونے پر فیلڈ امپائر سے مخالف ٹیم اپیل کرتی ہے تو آؤٹ دیا جا سکتا ہے۔ بنگلہ دیش نے اسی اصول کا فائدہ اٹھایا اور میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہو گئے۔ حالانکہ اس ’ٹائم آؤٹ‘ پر تنازعہ بھی کھڑا ہو گیا ہے اور کئی سرکردہ کھلاڑیوں نے اس پر سوال اٹھایا ہے۔