دہلی میں چھٹھ پوجا کے پیش نظر 15 اور 16 نومبر کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری
15 اور 16 نومبر کو کئی اہم سڑکوں پر ٹریفک پابندیاں اور ڈائیورژن نافذ رہیں گی۔ ٹریفک پولیس نے لوگوں سے گھاٹوں کے آس پاس کے راستوں سے بچنے اور متبادل راستوں کا ہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں چھٹھ پوجا کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ یہ ایڈوائزری دہلی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ چھٹھ پوجا کے پیش نظر کل یعنی 15 اور 16 نومبر کو یمنا گھاٹوں اور مختلف چھٹھ گھاٹوں پر عقیدت مندوں کی بھاری بھیڑ جمع ہونے کا امکان ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی ٹریفک پولیس نے مشرقی دہلی، شمال مشرقی دہلی اور شاہدرہ کے علاقوں میں ٹریفک کے انتظامات کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔
In connection with Chhath Puja celebrations on 15th & 16th November 2026, traffic restrictions and diversions will be in place at several roads and stretches falling under East, North-East and Shahdara Districts.
— Delhi Traffic Police (@dtptraffic) November 12, 2026
Commuters are advised to avoid affected routes, use suggested… pic.twitter.com/MOQ5zmkKGs
15 اور 16 نومبر کو کئی اہم سڑکوں پر ٹریفک پابندیاں اور ڈائیورژن نافذ رہیں گی۔ ٹریفک پولیس نے لوگوں سے گھاٹوں کے آس پاس کے راستوں سے بچنے اور متبادل راستوں کا ہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لوگ شاستری پارک سے کھجوری چوک اور واپس پشتہ روڈ، نانکسر ٹی پوائنٹ سے سونیا وہار ٹول ٹیکس اور شانتی ون سے شمشان گھاٹ تک کے راستے استعمال کرنے سے گریز کریں۔
ایڈوائزری کے مطابق جو لوگ شمالی، وسطی، مشرقی اور نئی دہلی کی جانب جانا چاہتے ہیں وہ دہلی-دہرادون ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ کا استعمال کر کے جا سکتے ہیں۔ سونیا وہار چوہان پٹی جانے کا متبادل نانکسر ٹی-پوائنٹ سے کھجوری چوک، آر ٹی سی پشتہ روڈ، سبھاپور گاؤں ہوتے ہوئے دیا گیا ہے۔ ڈی این ڈی کے پاس یمنا کھادر، ویسٹ ونود نگر، کھجوری میٹرو اسٹیشن کے پاس، نانکسر گرودوارہ پارکنگ، پیپلز گراؤنڈ اور پرانے لوہے کے پل کے پاس عقیدتمند اپنی گاڑی پارک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نند نگری، منڈولا ٹیلہ اور پشتہ روڈ پر بھی پارکنگ کے لیے مخصوص مقامات بنائے گئے ہیں۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑک کنارے اور ممنوعہ مقامات پر گاڑیاں پارک نہ کریں۔
قابل ذکر ہے کہ ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لوگ تمام قوانین کی پابندی کریں تاکہ ٹریفک کی صورتحال بے ترتیب نہ ہو۔ عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے صورتحال پیچیدہ ہو جاتی ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ ہم ٹریفک قوانین کو سنجیدگی سے لیں اور پوری سمجھداری کے ساتھ ان پر عمل کریں۔