تلنگانہ: رنگاریڈی ضلع میں زیر تعمیر اسٹیڈیم کی چھت گرنے سے 3 لوگوں کی موت، درجن بھر افراد زخمی
حادثہ کے بعد موقع پر بچاؤ و راحت رسانی مہم فوراً شروع کر دی گئی، کچھ لوگوں کے اب بھی عمارت کے ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع میں آج ایک خطرناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں کے معین آباد علاقہ میں ایک زیر تعمیر اِنڈور اسٹیڈیم کی چھت گرنی سے 3 لوگوں کی موت ہو گئی اور درجن بھر افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے بعد موقع پر بچاؤ و راحت رسانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کے اب بھی عمارت کے ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک ذاتی انڈور اسٹیڈیم تھا۔
#WATCH | Telangana: Two people died, 10 injured as an under-construction private indoor stadium collapsed in Moinabad in Rangareddy district.
— ANI (@ANI) November 20, 2023
According to Rajendernagar DCP, Jagdeeshwar Reddy, "2 died, around 10 injured after a private indoor stadium which is under construction… pic.twitter.com/REEuDvSWY0
راجندر نگر کے ڈی سی پی جگدیشور ریڈی کا حادثہ کے تعلق سے کہنا ہے کہ معین آباد میں ایک زیر تعمیر پرائیویٹ انڈور اسٹیڈیم منہدم ہونے سے اب تک 2 لوگوں کی موت ہو ئی ہے اور تقریباً 10 زخمی ہوئے ہیں۔ ایک لاش برآمد کر لی گئی ہے اور افسر ملبہ سے دوسری لاش کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے۔ بچاؤ و راحت رسانی کا عمل فی الحال جاری ہے۔