بنگلورو: بس اسٹینڈ کے پاس گیراج میں لگی خوفناک آگ، درجن بھر بسیں جل کر خاک!
فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے کہا کہ ’’بسیں گیراج میں کھڑی تھیں، فائر بریگیڈ دستہ موقع پر موجود ہے اور آگ بجھانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔‘‘
بنگلورو کے ویر بھدر علاقے میں بس اسٹینڈ کے پاس ایک گیراج میں اچانک آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول پھیل گیا۔ اس آگ کی زد میں درجن بھر بسیں آ گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ سب سے پہلے ایک بس میں لگی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کئی گاڑیوں کو اس آگ نے اپنی زد میں لے لیا۔ حالانکہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کے دستے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور آگ بجھانے کی کوششیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔
#Bengaluru Fire breaks out near Veerbhadra Nagar
— Nabila Jamal (@nabilajamal_) October 30, 2023
5-10 buses catch fire, cause of fire to be ascertained pic.twitter.com/BMRiNk0k65
بتایا جا رہا ہے کہ ویربھدر نگر واقع بس اسٹینڈ کے پاس ایک گیراج ہے جس میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس کے بعد آگ نے بسوں کو اپنی گرفت میں لینا شروع کر دیا۔ فی الحال اس آگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
#WATCH | Private buses parked in a bus depot in Bengaluru's Veerabhadranagar catch fire
— ANI (@ANI) October 30, 2023
Detailed awaited. pic.twitter.com/gC0WAmksCZ
فائر بریگیڈ دستہ سے جڑے ایک سینئر افسر نے واقعہ کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’بسیں گیراج میں کھڑی تھیں۔ فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہے اور آگ بجھانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔‘‘