کرکٹ عالمی کپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو بہ آسانی 6 وکٹ سے دی شکست
افغانستان نے بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لیے 157 رنوں کا ہدف رکھا تھا، یہ اسکور بنگلہ دیش نے 4 وکٹ کے نقصان پر محض 34.4 اوورس میں ہی حاصل کر لیا۔
کرکٹ عالمی کپ میں 7 اکتوبر کو دو مقابلے رکھے گئےتھے، جن میں سے پہلا مقابلہ بنگلہ دیش و افغانستان کے درمیان ختم ہو چکا ہے اور سری لنکا و جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ پہلے مقابلے میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 6 وکٹ کے بڑے فرق سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فتح کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ میچ میں افغانستان کی بلے بازی انتہائی مایوس کن رہی جس کا خمیازہ انھیں شکست کی شکل میں بھگتنا پڑا۔
Bangladesh showed all-round dominance to take their opening #CWC23 clash against Afghanistan #BANvAFG : https://t.co/kPZZikaktX pic.twitter.com/6aIXF5KM1A
— ICC (@ICC) October 7, 2023
ٹاس بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے جیتا تھا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کے سلامی بلے بازوں نے شروعات ٹھیک ٹھاک دی تھی، لیکن پہلا وکٹ جب گرا تو اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی میدان پر زیادہ دیر ٹک نہیں سکا۔ رحمان اللہ گرباز نے سب سے زیادہ 47 رن بنائے، جبکہ ابراہیم زادران اور عظمت اللہ عمرزئی نے 22-22 رن بنائے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ نے 18-18 رنوں کا تعاون کیا۔ پوری ٹیم 37.2 اوورس میں 156 رنوں پر پویلین لوٹ گئی۔
ICC Men's Cricket World Cup 2023
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) October 7, 2023
Bangladesh Afghanistan
Moments of Bangladesh's Innings
Photo Credit: ICC/Getty#BCB | #AFGvBAN| #CWC23 pic.twitter.com/uNzNRIUpK6
بنگلہ دیش کی طرف سے کپتان شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز کو 3-3 وکٹ ملے، جبکہ شریف الاسلام نے 2 وکٹ حاصل کیے۔ باقی گیندبازوں تسکین احمد اور مستفیض الرحمن کے حصے میں 1-1 وکٹ آئے۔ مہدی حسن میراز انتہائی کفایتی گیندباز ثابت ہوئے جنھوں نے 9 اوورس میں محض 25 رن دیے۔
Mehidy Hasan Miraz starred with bat and ball to take the @aramco #POTM against Afghanistan #CWC23 | #BANvAFG pic.twitter.com/jV0yDDZ0Tm
— ICC (@ICC) October 7, 2023
بنگلہ دیش کی جب بلے بازی شروع ہوئی تو پہلا وکٹ تنزید حسن (5 رن) کی شکل میں جلد ہی گر گیا جب انھیں نجیب اللہ زادران نے رَن آؤٹ کر دیا۔ لٹن داس (13 رن) بھی کچھ کمال نہیں کر سکے، لیکن اس کے بعد مہدی حسن میراز اور نجم الحسن شانٹو نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پوری طرح سے بنگلہ دیش کی طرف موڑ دیا۔ مہدی حسن میراز نے 73 گیندوں پر 57 رن کی اننگ کھیلی، جبکہ نجم الحسن شانٹو 83 گیندوں پر 59 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان شکیب الحسن نے بھی 19 گیندوں پر 14 رنوں کا تعاون کیا۔ مشفق الرحیم 2 رنوں پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح بنگلہ دیش نے 34.4 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر 158 رن بنا ڈالے، اور 6 وکٹ سے آسان جیت درج کی۔ افغانستان کی طرف سے فضل حق فاروقی، نوین الحق اور عظمت اللہ عمرزئی کو 1-1 وکٹ حاصل ہوئے۔ مہدی حسن میراز کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔