بجٹ 2024 LIVE: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پیش کر رہیں ملک کا عبوری بجٹ، تقریر میں کہا- ’عوام پر امید ہیں‘

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ تقریر میں کہا، ’’ملک کے لوگ مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ وہ پر امید ہیں۔ ہم پی ایم مودی کی قیادت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ جب پی ایم مودی نے 2014 میں کام شروع کیا تو بہت سارے چیلنجز تھے۔ عوامی مفاد میں کام شروع کئے گئے۔ عوام کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے گئے۔ ملک میں ایک نیا مقصد اور امید پیدا ہوئی۔‘‘انہوں نے کہا، ’’عوام نے ہمیں دوسری بار حکومت کے لیے منتخب کیا۔ ہم نے جامع ترقی کی بات کی۔ سب کے تعاون، سب کے اعتماد اور سب کی کوشش کے منتر کے ساتھ آگے بڑھیں۔ ہمیں غریبوں، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، ان کی ضروریات اور خواہشات ہماری اولین ترجیحات ہیں۔‘‘وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پیش کر رہیں ملک کا عبوری بجٹمرکز کی مودی حکومت آج اپنی دوسری مدت کار آخری بجٹ پیش کر رہی ہے، جو کہ عبوری بجٹ ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن لوک سبھا میں بجٹ پیش کر رہی ہیں۔مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کی نرملا سیتا رمن، وزرائے مملکت ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ اور پنکج چودھری اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے مرکزی بجٹ کی پیشکشی سے پہلے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ قابل ازیں، کابینہ نے بھی عبوری بجٹ کو منظوری دے دی تھی۔Union Minister Nirmala Sitharaman presents the Union Interim Budget 2024-25 at the Parliament. pic.twitter.com/ooIT0ztsof— ANI (@ANI) February 1, 2024

بجٹ 2024 LIVE: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پیش کر رہیں ملک کا عبوری بجٹ، تقریر میں کہا- ’عوام پر امید ہیں‘

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ تقریر میں کہا، ’’ملک کے لوگ مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ وہ پر امید ہیں۔ ہم پی ایم مودی کی قیادت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ جب پی ایم مودی نے 2014 میں کام شروع کیا تو بہت سارے چیلنجز تھے۔ عوامی مفاد میں کام شروع کئے گئے۔ عوام کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے گئے۔ ملک میں ایک نیا مقصد اور امید پیدا ہوئی۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’عوام نے ہمیں دوسری بار حکومت کے لیے منتخب کیا۔ ہم نے جامع ترقی کی بات کی۔ سب کے تعاون، سب کے اعتماد اور سب کی کوشش کے منتر کے ساتھ آگے بڑھیں۔ ہمیں غریبوں، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، ان کی ضروریات اور خواہشات ہماری اولین ترجیحات ہیں۔‘‘

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پیش کر رہیں ملک کا عبوری بجٹ

مرکز کی مودی حکومت آج اپنی دوسری مدت کار آخری بجٹ پیش کر رہی ہے، جو کہ عبوری بجٹ ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن لوک سبھا میں بجٹ پیش کر رہی ہیں۔

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کی نرملا سیتا رمن، وزرائے مملکت ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ اور پنکج چودھری اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے مرکزی بجٹ کی پیشکشی سے پہلے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ قابل ازیں، کابینہ نے بھی عبوری بجٹ کو منظوری دے دی تھی۔