’ایک ملک، ایک انتخاب‘ پر عوام سے مانگا گیا مشورہ، رامناتھ کووند کی قیادت والی کمیٹی نے جاری کیا نوٹس

رامناتھ کووند کمیٹی نے عوامی نوٹس جاری کر کہا ہے کہ 15 جنوری تک حاصل مشوروں پر غور کیا جائے گا، مشورہ کمیٹی کی ویب سائٹ پر دیے جا سکتے ہیں یا ای میل کے ذریعہ بھیجے جا سکتے ہیں۔

’ایک ملک، ایک انتخاب‘ پر عوام سے مانگا گیا مشورہ، رامناتھ کووند کی قیادت والی کمیٹی نے جاری کیا نوٹس

’ایک ملک، ایک انتخاب‘ سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ سابق صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کی قیادت میں ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی نے ملک میں ایک ساتھ انتخاب کرانے کے لیے موجودہ قانونی و انتظامی ڈھانچے میں مناسب تبدیلی سے متعلق عوام سے مشورہ طلب کیا ہے۔ اس اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ایک پبلک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ 15 جنوری تک موصول مشوروں پر غور کیا جائے گا۔ اس عوامی نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سبھی مشورے کمیٹی کی ویب سائٹ پر دیے جا سکتے ہیں یا پھر ای میل کے ذریعہ بھیجے جا سکتے ہیں۔