’ایئر ڈیفنس سسٹم کو مضبوط کرنے پر توجہ دیں‘، وزیر دفاع راجناتھ کی کمانڈرس کو ہدایت
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ موجودہ عالمی منظرنامہ کو دیکھا جائے تو کئی نئے چیلنجز ابھر کر سامنے آئے ہیں، ہمیں ہمیشہ ان سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔‘‘
مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو ہندوستانی فضائیہ کے کمانڈرس سے کچھ اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اس دوران انھوں نے فضائیہ سے عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے جغرافیائی سیاسی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایئر ڈیفنس سسٹم کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ان بدلتے حالات کے درمیان ضروری ہے کہ افواج خود کو مضبوط بنائیں۔
Addressed the Inaugural Session of Air Force Commanders’ Conference in New Delhi.
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) October 26, 2023
Laid emphasis on the need to enhance operational preparedness and highlighted the importance of joint planning & execution of operations by the three services.
Urged the IAF commanders to examine… pic.twitter.com/6KMpVJSrRh
دراصل ہندوستان میں پہلی بار دو روزہ فضائیہ کمانڈرس کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے۔ اس سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ افسران کو ہندوستان کے فضائی دفاعی سسٹم کو مضبوط کرنے اور ڈرون کے استعمال پر مرکوز ہونا چاہیے۔ بتایا گیا ہے کہ کمانڈرس کے درمیان حماس-اسرائیل جنگ اور روس-یوکرین جنگ میں پیدا حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
راجناتھ سنگھ نے اس کمانڈرس کانفرنس میں کہا کہ ’’موجودہ عالمی صورت حال میں کئی نئے چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔ ہمیں ہمیشہ ان سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔‘‘ اس میٹنگ میں فضائیہ چیف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری کی طرف سے پاکستان اور چین سے ملحق ہندوستانی سرحد پر ہوائی سیکورٹی معاملے کا تجزیہ بھی کیا گیا۔