اہم خبریں LIVE: عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو اسپتال سے چھٹی مل گئی، تہاڑ جیل منتقل، شام تک رہا ہونے کی امید

عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو اسپتال سے چھٹی مل گئی، تہاڑ جیل منتقل، شام تک رہا ہونے کی امیدعام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا سے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی تہاڑ جیل سے رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ میں ضمانت کی شرائط رکھ دی گئی ہیں۔ سنجے سنگھ کی اہلیہ نے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی بھر دئے ہیں۔ رہائی کا پروانہ تیار ہے، اسے تہاڑ جیل بھیجا جائے گا۔ امید ہے کہ سنجے سنگھ کو شام تک رہا کر دیا جائے گا۔ سنجے سنگھ کو آئی ایل بی ایس ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، وہ سیدھے تہاڑ جیل پہنچ گئے ہیں، جہاں سے انہیں رہا کیا جائے گا۔نچلی عدالت نے طے کیں سنجے سنگھ کی ضمانت کے شرائط، نہیں چھوڑ سکتے این سی آر، شیئر کرنی ہوگی لوکیشن سپریم کورٹ نے دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کو کل ضمانت دے دی تھی، جس کے بعد آج (3 اپریل) کو نچلی عدالت نے ان کی ضمانت کی شرائط کا فیصلہ کیا۔ راؤز ایونیو کورٹ نے 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے ساتھ یہ شرط بھی طے کی ہے کہ انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرانا ہوگا، تحقیقات میں تعاون کرنا ہو گا، این سی آر چھوڑ کر نہیں جا سکتے، کسی سیاسی پروگرام میں حصہ نہیں لے سکیں گے نیز جہاں بھی ہوں گے اپنا لوکیشن ای ڈی افسر کو شیئر کرنا ہوگا۔وائیناڈ سے راہل گاندھی کی پرچۂ نامزدگی سے قبل روڈ شو، لوگوں کی زبردست بھیڑ  لوک سبھا انتخاب کے لیے کانگریس پارٹی نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو وائیناڈ سے ایک بار پھر اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہ آج اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے ایک روڈ شو بھی کیا جس میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس روڈ شو میں راہل گاندھی کے ساتھ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی و کے سی وینوگوپال بھی موجود ہیں۔ ان کے علاوہ بھی پارٹی کے کئی اہم لیڈران شامل ہیں۔The Hope Of India pic.twitter.com/lxjHvIRvdL— Congress (@INCIndia) April 3, 2024

اہم خبریں LIVE: عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو اسپتال سے چھٹی مل گئی، تہاڑ جیل منتقل، شام تک رہا ہونے کی امید

عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو اسپتال سے چھٹی مل گئی، تہاڑ جیل منتقل، شام تک رہا ہونے کی امید

عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا سے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی تہاڑ جیل سے رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ میں ضمانت کی شرائط رکھ دی گئی ہیں۔ سنجے سنگھ کی اہلیہ نے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی بھر دئے ہیں۔ رہائی کا پروانہ تیار ہے، اسے تہاڑ جیل بھیجا جائے گا۔ امید ہے کہ سنجے سنگھ کو شام تک رہا کر دیا جائے گا۔ سنجے سنگھ کو آئی ایل بی ایس ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، وہ سیدھے تہاڑ جیل پہنچ گئے ہیں، جہاں سے انہیں رہا کیا جائے گا۔

نچلی عدالت نے طے کیں سنجے سنگھ کی ضمانت کے شرائط، نہیں چھوڑ سکتے این سی آر، شیئر کرنی ہوگی لوکیشن

سپریم کورٹ نے دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کو کل ضمانت دے دی تھی، جس کے بعد آج (3 اپریل) کو نچلی عدالت نے ان کی ضمانت کی شرائط کا فیصلہ کیا۔ راؤز ایونیو کورٹ نے 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے ساتھ یہ شرط بھی طے کی ہے کہ انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرانا ہوگا، تحقیقات میں تعاون کرنا ہو گا، این سی آر چھوڑ کر نہیں جا سکتے، کسی سیاسی پروگرام میں حصہ نہیں لے سکیں گے نیز جہاں بھی ہوں گے اپنا لوکیشن ای ڈی افسر کو شیئر کرنا ہوگا۔

وائیناڈ سے راہل گاندھی کی پرچۂ نامزدگی سے قبل روڈ شو، لوگوں کی زبردست بھیڑ

 لوک سبھا انتخاب کے لیے کانگریس پارٹی نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو وائیناڈ سے ایک بار پھر اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہ آج اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے ایک روڈ شو بھی کیا جس میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس روڈ شو میں راہل گاندھی کے ساتھ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی و کے سی وینوگوپال بھی موجود ہیں۔ ان کے علاوہ بھی پارٹی کے کئی اہم لیڈران شامل ہیں۔