اہم خبریں LIVE: رانچی ٹیسٹ میں محمد سراج نے توڑی سنچری پارٹنر شپ

IND بمقابلہ ENG رانچی ٹیسٹ: محمد سراج نے توڑی سنچری پارٹنر شپ، فوکس 47 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ رانچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر آکاش دیپ نے ڈیبیو کیا، فی الحال پہلے دن کے تیسرے سیشن کا کھیل جاری ہے۔ انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے ہیں۔ جو روٹ اور ٹام ہارٹلے کھیل رہے ہیں۔ بین فوکس 47 رنز بنانے کے بعد محمد سراج کا شکار ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی روٹ کے ساتھ ان کی 113 رنز کی پارٹنر شپ ٹوٹ گئی۔ آکاش دیپ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 1-1 وکٹ رویندر جڈیجا اور روی چندرن اشوین کو ملا ہے۔ محمد سراج نے بین فوکس کو رویندر جڈیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ فوکس 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، اسی کے ساتھ ہی ان کی جو روٹ کے ساتھ 113 رنز کی پارٹنر شپ ٹوٹ گئی۔جن 30 کمپنیوں کے پیچھے ایجنسیوں کو لگایا گیا انہوں نے بی جے پی کو 335 کروڑ کا چندہ دیا، کانگریس کا سنگین الزامکانگریس کے لیڈر جئے رام رمیش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ کانگریس کے تمام اکاؤنٹس کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم اس سے ڈرتے نہیں ہیں۔ اس لڑائی کو ہم انکم ٹیکس ٹریبونل میں لڑ رہے ہیں۔ اگر ہمیں ضرورت پڑتی تو عدالت بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے خلاف انتقام اورہراساں کرنے کی سیاست کی جا رہی ہے۔ جانچ ایجنسیوں کو کمپنیوں کے پیچھے لگا کر ان سے چندہ لیا جا رہا ہے۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’2018 سے تقریباً 30 نجی کمپنیوں کے خلاف ایجنسیوں کی کارروائی شروع کی گئی۔ ان کمپنیوں کے نام الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ بی جے پی کو ان چار سالوں میں ان کمپنیوں سے 335 کروڑ روپے کا عطیہ ملا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسے پیسے ملے ہیں۔ یہ ہفتہ وصولی نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم اتر پردیش جائے گیاتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم 29 فروری سے 3 دن تک لکھنؤ میں رہے گی۔ چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے تمام اعلیٰ حکام اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ یہ ٹیم 29 فروری کی شام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی۔ یکم مارچ کو دو مرحلوں میں تمام ڈویژنوں کے انتظامیہ اور پولیس حکام کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ 2 مارچ کو ایکسائز، نارکوٹکس، انکم ٹیکس اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ ان میٹنگوں کی بنیاد پر ڈی جی پی اور چیف سکریٹری کو ضروری ہدایات دینے کے بعد ٹیم میڈیا سے خطاب کرے گی۔آکاش دیپ کی ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی، انگلینڈ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائیاپنا ڈیبیو ٹیسٹ کھیل رہے آکاش دیپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کر دیا ہے۔ اننگز کے 12ویں اوور میں انگلینڈ کو 57 رنز کے سکور پر تیسرا جھٹکا لگا۔ 12 اوورز کے بعد انگلینڈ کا اسکور 57/3 ہو گیا۔That Leap! Akash Deep picks up his 3⃣rd wicket Zak Crawley departs. Follow the match ▶️ https://t.co/FUbQ3Mhpq9#TeamIndia | #INDvENG | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/fpRGCPG1vT— BCCI (@BCCI) February 23, 2024 انچی ٹیسٹ: رانگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں آج ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی کپتان روہت نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے۔ آکاش دیپ کو انڈین الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے کوچ راہل نے ٹیسٹ ڈیبیو کی کیپ دی ہے۔4th TEST. England won the toss and elected to bat. https://t.co/3ZdkXkSonb #INDvENG @IDFCFIRSTBank— BCCI (@BCCI) February 23, 2024 کسان کی موت کے لئے وزیر اعلیٰ کھٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: ایس کے ایم سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے پنجاب-ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر کسان تحریک کے درمیان احتجاج کرنے والے ایک کسان شوبھ کرن سنگھ کی موت کے معاملے پر سخت تنقید کی ہے۔ ایس کے ایم نے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور وزیر داخلہ انل وج کے خلاف کسان کے ’قتل‘ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا، کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھر نے کہاہے  کہ پی ایم نریندر مودی آئیں اور اس معاملے پر بیان دیں کہ وہ ایم ایس پی گارنٹی قانون بنائیں گے۔ کانگریس کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ وہ بھی موقف صاف کریں۔ پوری اپوزیشن اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرے۔#WATCH | Farmer leader Sarwan Singh Pandher says, "Dialogues were being held with the Punjab Government after the death of Shubhkaran Singh...All our demands were accepted, that case u/s 302 (murder) be filed against those who attacked, that Punjab Government give the status of… pic.twitter.com/frjWhcPeuF— ANI (@ANI) February 23, 2024

اہم خبریں LIVE: رانچی ٹیسٹ میں محمد سراج نے توڑی سنچری پارٹنر شپ

IND بمقابلہ ENG رانچی ٹیسٹ: محمد سراج نے توڑی سنچری پارٹنر شپ، فوکس 47 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ رانچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر آکاش دیپ نے ڈیبیو کیا، فی الحال پہلے دن کے تیسرے سیشن کا کھیل جاری ہے۔ انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے ہیں۔ جو روٹ اور ٹام ہارٹلے کھیل رہے ہیں۔ بین فوکس 47 رنز بنانے کے بعد محمد سراج کا شکار ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی روٹ کے ساتھ ان کی 113 رنز کی پارٹنر شپ ٹوٹ گئی۔ آکاش دیپ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 1-1 وکٹ رویندر جڈیجا اور روی چندرن اشوین کو ملا ہے۔ محمد سراج نے بین فوکس کو رویندر جڈیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ فوکس 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، اسی کے ساتھ ہی ان کی جو روٹ کے ساتھ 113 رنز کی پارٹنر شپ ٹوٹ گئی۔

جن 30 کمپنیوں کے پیچھے ایجنسیوں کو لگایا گیا انہوں نے بی جے پی کو 335 کروڑ کا چندہ دیا، کانگریس کا سنگین الزام

کانگریس کے لیڈر جئے رام رمیش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ کانگریس کے تمام اکاؤنٹس کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم اس سے ڈرتے نہیں ہیں۔ اس لڑائی کو ہم انکم ٹیکس ٹریبونل میں لڑ رہے ہیں۔ اگر ہمیں ضرورت پڑتی تو عدالت بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے خلاف انتقام اورہراساں کرنے کی سیاست کی جا رہی ہے۔ جانچ ایجنسیوں کو کمپنیوں کے پیچھے لگا کر ان سے چندہ لیا جا رہا ہے۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’2018 سے تقریباً 30 نجی کمپنیوں کے خلاف ایجنسیوں کی کارروائی شروع کی گئی۔ ان کمپنیوں کے نام الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ بی جے پی کو ان چار سالوں میں ان کمپنیوں سے 335 کروڑ روپے کا عطیہ ملا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسے پیسے ملے ہیں۔ یہ ہفتہ وصولی نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘

لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم اتر پردیش جائے گی

اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم 29 فروری سے 3 دن تک لکھنؤ میں رہے گی۔ چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے تمام اعلیٰ حکام اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ یہ ٹیم 29 فروری کی شام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی۔ یکم مارچ کو دو مرحلوں میں تمام ڈویژنوں کے انتظامیہ اور پولیس حکام کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ 2 مارچ کو ایکسائز، نارکوٹکس، انکم ٹیکس اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ ان میٹنگوں کی بنیاد پر ڈی جی پی اور چیف سکریٹری کو ضروری ہدایات دینے کے بعد ٹیم میڈیا سے خطاب کرے گی۔

آکاش دیپ کی ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی، انگلینڈ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

اپنا ڈیبیو ٹیسٹ کھیل رہے آکاش دیپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کر دیا ہے۔ اننگز کے 12ویں اوور میں انگلینڈ کو 57 رنز کے سکور پر تیسرا جھٹکا لگا۔ 12 اوورز کے بعد انگلینڈ کا اسکور 57/3 ہو گیا۔

انچی ٹیسٹ: رانگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا

انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں آج ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی کپتان روہت نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے۔ آکاش دیپ کو انڈین الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے کوچ راہل نے ٹیسٹ ڈیبیو کی کیپ دی ہے۔

کسان کی موت کے لئے وزیر اعلیٰ کھٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: ایس کے ایم

سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے پنجاب-ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر کسان تحریک کے درمیان احتجاج کرنے والے ایک کسان شوبھ کرن سنگھ کی موت کے معاملے پر سخت تنقید کی ہے۔ ایس کے ایم نے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور وزیر داخلہ انل وج کے خلاف کسان کے ’قتل‘ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا، کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھر نے کہاہے  کہ پی ایم نریندر مودی آئیں اور اس معاملے پر بیان دیں کہ وہ ایم ایس پی گارنٹی قانون بنائیں گے۔ کانگریس کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ وہ بھی موقف صاف کریں۔ پوری اپوزیشن اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرے۔