الیکٹورل بانڈ کی تفصیل ایس بی آئی نے الیکشن کمیشن کے حوالے کی، 15 مارچ تک ویب سائٹ پر ہوگا شائع!

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو 15 مارچ کی شام 5 بجے تک ایس بی آئی کے ذریعہ دی گئی جانکاری اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر شائع کرنی ہوگی۔

الیکٹورل بانڈ کی تفصیل ایس بی آئی نے الیکشن کمیشن کے حوالے کی، 15 مارچ تک ویب سائٹ پر ہوگا شائع!

ایس بی آئی (اسٹیٹ بینک آف انڈیا) نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق منگل کی شام کو انتخابی کمیشن کو الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات سونپ دی۔ سپریم کورٹ نے پیر کے روز ایس بی آئی کو حکم دیا تھا کہ 12 مارچ کو کام کا وقت ختم ہونے تک انتخابی کمیشن کو الیکٹورل بانڈ کی تفصیل دی جائے۔ حکم کے مطابق انتخابی کمیشن کو 15 مارچ شام 5 بجے تک بینک کے ذریعہ دی گئی جانکاری اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر شائع کرنی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ایس بی آئی نے عدالت عظمیٰ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے الیکٹورل بانڈ کی تفصیل انتخابی کمیشن کو آج کام کا وقت ختم ہونے سے پہلے سونپ دی۔