ہندوستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، سراج اور شام نے لیے ابتدائی وکٹ

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس ہار کر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کی شروعات بہتر نہیں رہی اور ہندوستان نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا

ہندوستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، سراج اور شام نے لیے ابتدائی وکٹ

دھرم شالا: آئی سی سی ورلڈ کپ میں ہندوستان کا مقابلہ سرفہرست ٹیم نیوزی لینڈ کے ساتھ ہو رہا ہے۔ ٹاس ہار کر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کی شروعات بہتر نہیں رہی اور ہندوستان نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک نیوزی لینڈ نے 22 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 107 رن بنا لیے تھے۔

ہندوستان کو پہلی کامیابی محمد سراج نے دلائی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے دھماکہ خیز اوپنر ڈیون کونوے کو 0 پر آؤٹ کیا۔ شریئس ایر نے شاندار کیچ لیا۔ محمد شامی نے ورلڈ کپ 2023 میں اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کیا۔ شامی نے ول ینگ (17) کو بولڈ کیا۔

قبل ازیں، دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ کے لیے ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد روہت شرما نے کہا کہ کل پریکٹس میں ہم نے دیکھا تھا کہ یہاں جلد ہی اوس پڑنے لگتی ہے۔ پچ اچھی لگ رہی ہے۔ ہاردک چوٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں اور شاردول بھی ٹیم سے باہر ہیں۔ سوریہ کمار یادو اور محمد شامی کو گیارہ میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ہم بھی پہلے گیندبازی کرنا پسند کرتے۔ پچ اچھی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اوس پڑے گی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں بہتر کھیلنا ہے۔ ہم ایک نئے میدان میں ہیں اور ہمیں جلد از جلد نئے حالات کے مطابق خو کو ڈھالنا ہوگا۔ ہم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

ہندوستانی ٹیم:-

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو،

رویندر جدیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔

نیوزی لینڈ ٹیم:-

ڈیون کون وے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مشل، ٹام لیتھم (کپتان۔ وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپ مین،

مشل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ۔