گجرات: عدالت نے حملہ معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کو 3 دن کی پولیس حراست میں بھیجا

گجرات کی ایک عدالت نے جمعہ کو گجرات کے راج پیپلا حلقہ سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے چیتر وساوا کو حملہ کیس میں تین دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا

گجرات: عدالت نے حملہ معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کو 3 دن کی پولیس حراست میں بھیجا

احمد آباد: گجرات کی ایک عدالت نے جمعہ کو گجرات کے راج پیپلا حلقہ سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے چیتر وساوا کو حملہ کیس میں تین دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔

یہ معاملہ عآپ لیڈر کی رہائش گاہ پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے مبینہ حملے سے متعلق ہے۔ وساوا نے اس کیس کے سلسلے میں 14 دسمبر کو پولیس کے سامنے خودسپردگی کی تھی۔ انہیں نرمدا ضلع کے ڈیڈیا پاڑا کی ایک عدالت نے پولیس حراست میں بھیجا تھا۔

نرمدا پولس راج پیپلا کے ایم ایل اے کے ساتھ ڈیڈ پاڑہ کورٹ پہنچی۔ نرمدا ضلع پولیس نے ریمانڈ کی درخواست دائر کی تھی، جس میں ایم ایل اے کی 14 دن کی تحویل کی درخواست کی گئی تھی، جس میں وساوا کے ذریعہ مبینہ طور پر جنگل کے اہلکاروں کو خوفزدہ کرنے کے لیے ہوا میں گولی چلانے کے لیے استعمال کیے گئے ہتھیار کو برآمد کرنے کے لیے مکمل تفتیش کی ضرورت کا حوالہ دیا گیا تھا۔

عدالت میں ایم ایل اے کی نمائندگی کرتے ہوئے عآپ کے قومی جوائنٹ سکریٹری گوپال اٹالیہ ان کے دفاع میں کھڑے ہوئے۔ یہ واقعہ 30 اکتوبر کو پیش آیا جب وساوا نے جنگلات کے اہلکاروں کو اپنی رہائش گاہ پر بلایا اور انہیں مبینہ طور پر دھمکی دی۔ انہوں نے مبینہ طور پر ان کسانوں کے لیے معاوضے کا مطالبہ کیا جن کی فصلوں کو محکمہ نے تجاوزات ہٹانے کی کوشش میں صاف کیا تھا۔