کرناٹک سے تمل ناڈو کے نوکانور جنگل میں گھسے 30 جنگلی ہاتھی، 10 گاؤں میں الرٹ!
سبھی ہاتھی کرناٹک سے تمل ناڈو کے جنگل میں گھسے، اس کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دکھایا جا رہا ہے کہ ہاتھیوں کا قافلہ نوکانور جنگل میں داخل ہو رہا ہے۔
تمل ناڈو کے ہوسُر واقع نوکانور جنگل میں 30 سے زائد جنگلی ہاتھی داخل ہو گئے ہیں۔ ہاتھیوں کے جنگل میں داخل ہونے کی وجہ سے محکمہ جنگلات نے 10 سے زیادہ گاؤں کے لوگوں کو محتاط رہنے کی تنبیہ کر دی ہے۔ کرناٹک سے تمل ناڈو کے جنگل میں تقریباً 30 جنگلی ہاتھیوں کے داخل ہونے کی خبر سے آس پاس کے علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ حالات پر نظر بنائے ہوئی ہے اور کوئی خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، اس کو لے کر مستعد ہے۔
#WATCH | Krishnagiri, Tamil Nadu: Forest Department warns people of more than 10 villages to be alert after more than 30 wild elephants entered the Nokkanur forest of Denkanikottai Forest Reserve near Hosur in Tamil Nadu from Karnataka pic.twitter.com/YOE1NPKanz
— ANI (@ANI) November 23, 2023
موصولہ اطلاع کے مطابق سبھی ہاتھی کرناٹک سے تمل ناڈو کے جنگل میں داخل ہوئے۔ اس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھیوں کا قافلہ نوکانور جنگل میں داخل ہو رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اگر ہاتھیوں کی تعداد کے بارے میں بات کی جائے تو تمل ناڈو میں جنگلی ہاتھیوں کی آبادی 2960 ہے۔ 2017 کے مقابلے ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔