چین میں شاہراہ کا ایک حصہ اچانک منہدم ہونے سے بن گیا ’موت کا کنواں‘، 19 لوگوں کی موت، درجنوں زخمی
ایک افسر نے بتایا کہ شاہراہ کا 17.9 میٹر یعنی 58.7 فٹ طویل حصہ منہدم ہو گیا جس کی وجہ سے تقریباً 18 گاڑیاں ڈھلان سے نیچے گر گئیں، یہ حادثہ 30 اپریل کی دیر شب پیش آیا۔
چین میں 30 اپریل کی دیر شب ایک دردناک واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 19 افراد کی موت ہو گئی اور درجنوں لوگ زخمی ہو گئے۔ واقعہ جنوبی چین میں پیش آیا جب شاہراہ کا ایک بڑا حصہ اچانک منہدم ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے ذریعہ جاری کی گئی کچھ تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہراہ کے کنارے والا حصہ ٹوٹ گیا ہے جس سے ’موت کا کنواں‘ تیار ہو گیا۔ شاہراہ پر چلنے والی کئی گاڑیاں پھسلتے ہوئے اس کنوئیں میں گر گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 اپریل کی شب تقریباً 2 بجے یہ حادثہ گوانگڈونگ علاقہ کے میجھوؤ شہر میں ہوا۔ شاہراہ کے ایک بڑے حصہ کے منہدم ہونے سے اس راستے پر گاڑی سے سفر کر رہے تقریباً 19 لوگوں کی موت ہو گئی۔ میجھوؤ شہر علاقہ کے ایک مقامی افسر نے بتایا کہ اس علاقہ میں کچھ دنوں قبل زوردار بارش ہوئی تھی۔ غالباً یہی وجہ ہے جو یہ حادثہ پیش آیا۔
Part of Highway collapse-
— News Update (@ChaudharyParvez) May 1, 2024
At least 19 people killed in partial collapse of highway near Meizhou in China’s Guangdong province; dozens injured.#Collapse #China #gunagdong #Breaking #accident pic.twitter.com/jj8DqCRnvw
میجھوؤ شہر میں پیش آئے اس واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک افسر نے بتایا کہ شاہراہ کا 17.9 میٹر یعنی 58.7 فٹ طویل حصہ منہدم ہ وگیا۔ اس وجہ سے تقریباً 18 گاڑیاں ڈھلان سے نیچے گر گئیں۔ اس وقت وہاں پر موجود لوگوں نے بتایا کہ وہ رات میں اس راستے پر سفر کر رہے تھے۔ جیسے ہی وہ اس راستے سے آگے نکلے، انھیں زوردار آواز سنائی دی۔ جب انھوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو شاہراہ پر کئی میٹر چوڑا ایک گڈھا ہو چکا تھا۔
مقامی میڈیا کے ذریعہ جاری کی گئی ویڈیوز اور تصویروں میں جائے حادثہ پر گاڑیوں کے نیچے گرنے کے بعد اس میں لگی آگ کا دھواں دکھائی دے رہا ہے۔ وہاں پر راحت رسانی کا کام جاری ہے اور اب تک تقریباً 30 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا چکا ہے۔ اس حادثہ کے بعد شاہراہ پر طویل ٹریفک جام کا نظارہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔