چھتیس گڑھ: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ بھی ختم، پولنگ پارٹی پر نکسلی حملہ میں فوجی جوان کی موت
دُرگ اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار بھوپیش بگھیل نے آج کروڈیہہ گاؤں میں پولنگ مرکز نمبر 57 پر اپنا ووٹ ڈالا، اس سے قبل انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس کو 75 سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں۔
چھتیس اسمبلی انتخاب کے دوسرے اور آخری مرحلہ کی پولنگ آج چھوٹے موٹے نکسلی تشدد کے درمیان اختتام پذیر ہو گیا۔ اس مرحلہ کی سبھی 70 اسمبلی سیٹوں پر شام 5 بجے تک ووٹ ڈالنے کا وقت طے تھا۔ جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں اس کے مطابق دوسرے مرحلہ میں سبھی سیٹوں پر 68.15 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
#UPDATE | IED blast was carried out by the naxals targeting the polling party when they were returning from Bade Gobra polling station. ITBP head constable Joginder Singh died in the blast. The polling party and EVM machine reached Gariaband safely: IG Raipur Range Arif Sheikh https://t.co/xNZp28Icpg
— ANI (@ANI) November 17, 2023
اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ آج پولنگ کے بعد گاریا آباد میں پولنگ مرکز سے لوٹ رہی ایک پولنگ پارٹی کو نشانہ بنا کر نکسلیوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کیا جس میں ایک آئی ٹی بی پی جوان کی موت ہو گئی۔ آئی جی رائے پور رینج عارف شیخ نے بتایا کہ جب پولنگ پارٹی بڑے گوبرا پولنگ مرکز سے لوٹ رہی تھی تبھی نکسلیوں نے پولنگ پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ اس دھماکے میں آئی ٹی بی پی کے ہیڈ کانسٹیبل جوگندر سنگھ کی موت ہو گئی۔ پولنگ پارٹی اور ای وی ایم مشین بہ حفاظت گاریابند پہنچ گئی ہے۔