چھتیس گڑھ: ’بی جے پی آپ کا پیسہ اڈانی کو دے دیتی ہے‘، راہل گاندھی کا عوام سے خطاب
راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی ہر تقریر میں کہتے ہیں ’میں او بی سی ہو‘، لیکن جب میں نے مردم شماری کی بات کی تو وہ کہتے ہیں ’ہندوستان میں کوئی ذات ہی نہیں ہے، صرف ایک ذات ہے-غریب‘۔
چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلہ کے تحت 20 اسمبلی سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو عوام نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اب دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 17 نومبر کو ہوگی جب 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس درمیان آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی چھتیس گڑھ کے سرگوجا پہنچے جہاں بی جے پی کے ساتھ ساتھ پی ایم مودی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے ذات پر مبنی مردم شماری، جی ایس ٹی اور نوٹ بندی وغیرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے بی جے پی کو عوام مخالف اور چند ایک صنعت کاروں کا دوست بتایا۔
PM मोदी हर भाषण में कहते हैं- मैं OBC हूं।
— Congress (@INCIndia) November 8, 2023
लेकिन जब मैंने जाति जनगणना की बात की तो कहते हैं- हिंदुस्तान में कोई जाति ही नहीं है। हिंदुस्तान में सिर्फ एक ही जाति है- 'गरीब'
मोदी जी, अगर देश में 'गरीब' ही एक जाति है, तो आप खुद को OBC क्यों कहते हैं?
: छत्तीसगढ़ में @RahulGandhi… pic.twitter.com/7iCVmHMHUR
سرگوجا میں لوگوں کی زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’پی ایم مودی ہر تقریر میں کہتے ہیں ’میں او بی سی ہوں‘۔ لیکن جب میں نے ذات پر مبنی مردم شماری کی بات کی تو کہتے ہیں- ہندوستان میں کوئی ذات ہی نہیں ہے۔ ہندوستان میں صرف ایک ہی ذات- ’غریب‘۔ مودی جی، اگر ملک میں ’غریب‘ ہی ایک ذات ہے تو آپ خود کو او بی سی کیوں کہتے ہیں؟‘‘ نوٹ بندی کا تذکرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’کچھ سال قبل نریندر مودی جی نے کہا تھا ’نوٹ بندی کروں گا اور ملک سے کالا دھن مٹ جائے گا۔‘ کیا کالا دھن مٹ گیا؟ پھر کہا ’جی ایس ٹی لاؤں گا، سبھی کو فائدہ ہوگا‘۔ کیا کسی کو فائدہ ہوا؟ مودی جی سارے قانون اڈانی کے لیے بنا رہے ہیں۔‘‘
कुछ साल पहले नरेंद्र मोदी जी ने कहा था-
— Congress (@INCIndia) November 8, 2023
नोटबंदी करूंगा और देश से काला धन मिट जाएगा।
क्या काला धन मिट गया?
फिर कहा- GST लाऊंगा, सभी को फायदा होगा।
क्या किसी को फायदा हुआ?
मोदी जी सारे कानून अडानी के लिए बना रहे हैं।
: छत्तीसगढ़ में @RahulGandhi जी pic.twitter.com/pOboJ72rqG
راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ کو غریب ریاست ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی یہاں کی دولت امیر صنعت کاروں پر لٹا دیتی ہے، اس لیے عوام کو مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’چھتیس گڑھ غریب ریاست نہیں ہے۔ بی جے پی جب حکومت میں آتی ہے تو چھتیس گڑھ کا پیسہ صنعت کاروں کو دے دیتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ریاست میں غریبوں، چھوٹے صنعت کاروں، قبائلیوں، دلتوں کی حکومت چلے... اور یہ کام صرف کانگریس ہی کرتی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی یہاں آتی ہے، آپ سے جھوٹے وعدے کرتی ہے اور آپ کا پورا پیسہ، پانی، جنگل، زمین اڈانی کو دے دیتی ہے۔ جبکہ کانگریس حکومت کسانوں اور مزدوروں کی جیب میں پیسہ ڈالتی ہے۔ کانگریس چاہتی ہے کہ گاؤں اور شہر کی معیشت آگے بڑھے، لیکن بی جے پی چاہتی ہے کہ پورا پیسہ اڈانی کے اکاؤنٹ میں جائے۔‘‘
छत्तीसगढ़ गरीब प्रदेश नहीं है।
— Congress (@INCIndia) November 8, 2023
BJP जब सरकार में आती है तो छत्तीसगढ़ का पैसा उद्योगपतियों को दे देती है।
इसलिए जरूरी है कि प्रदेश में गरीबों, छोटे व्यापारियों, आदिवासियों, दलितों की सरकार चले... और ये काम सिर्फ कांग्रेस ही करती है।
: छत्तीसगढ़ में @RahulGandhi जी pic.twitter.com/p4Q47yw7Nn
راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ میں پھر سے کانگریس حکومت تشکیل دیے جانے پر انگلش میڈیم اسکولوں کی تعداد بڑھائے جانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ’’جب آپ بی جے پی لیڈروں سے پوچھیں گے کہ آپ کا بیٹا کس میڈیم میں پڑھتا ہے، تو جواب آئے گا- انگلش میڈیم میں۔ اگر ان کا بچہ انگلش میڈیم میں پڑھ سکتا ہے تو پھر آپ کا بچہ کیوں نہیں پڑھ سکتا؟ اس لیے کانگریس نے پورے چھتیس گڑھ میں انگلش میڈیم اسکول کھولے ہیں اور ہم اسے بڑھاتے جائیں گے۔‘‘