پرینکا نے حماس-اسرائیل جنگ میں ہزاروں بچوں و خواتین کی موت پر پھر کیا اظہارِ افسوس

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’یہ لفظوں سے پرے خوفناک اور شرمناک ہے کہ تقریباً 10 ہزار شہریوں کا قتل عام کیا گیا ہے جس میں 5000 بچے ہیں۔

پرینکا نے حماس-اسرائیل جنگ میں ہزاروں بچوں و خواتین کی موت پر پھر کیا اظہارِ افسوس

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ایک بار پھر غزہ میں ہزاروں بچوں سمیت تقریباً 10 ہزار لوگوں کی موت پر اظہار افسوس کیا اور مطالبہ کیا کہ جنگ بندی فوراً نافذ کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے فلسطین میں قتل عام کی مالی امداد اور حمایت کے لیے دنیا کے لیڈروں کی بھی تنقید کی۔