‘نریندر مودی اور بی جے پی کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے‘، ہماچل پردیش میں پرینکا گاندھی کا خطاب
نریندر مودی اور بی جے پی کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے، پھر چاہے اس کے لیے ہماچل کے لوگوں کو گمراہ کرنا پڑے یا ان سے جھوٹ ہی کیوں نہ بولنا پڑے۔
لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے سبھی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ کانگریس کے سرکردہ لیڈران بھی مختلف ریاستوں میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج ہماچل پردیش کے دورہ پر ہیں اور چمبا میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے لوگوں کی زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماچل پردیش میں لوک سبھا کے ساتھ ہی 6 (اسمبلی سیٹوں کے لیے) ضمنی انتخابات بھی ہو رہے ہیں جن پر آپ کی ریاستی حکومت کا مستقبل منحصر ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’نریندر مودی نے ہماچل پردیش کی حکومت گرانے کی کوشش کی۔ نریندر مودی اور بی جے پی کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے، پھر چاہے اس کے لیے ہماچل کے لوگوں کو گمراہ کرنا پڑے یا ان سے جھوٹ ہی کیوں نہ بولنا پڑے۔‘‘
हिमाचल प्रदेश में लोकसभा के साथ 6 उपचुनाव भी हैं, जिसपर आपकी राज्य सरकार का भविष्य निर्भर है।
— Congress (@INCIndia) May 27, 2024
नरेंद्र मोदी ने हिमाचल प्रदेश की सरकार गिराने की कोशिश की।
नरेंद्र मोदी और BJP का मकसद सिर्फ सत्ता हासिल करना है।
फिर चाहे हिमाचल की जनता को गुमराह या उनसे झूठ ही क्यों ना बोलना… pic.twitter.com/2zoxduiuSB
پرینکا گاندھی نے اپنی تقریر کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی یہاں ایک سیاح کی طرح آتے ہیں۔ وہ اپنا کیمرہ نکال کر تصویریں کھینچتے ہیں اور ان کی تصویر کوئی اور کھینچتا ہے۔ مودی جی ہماچل کو اپنا دوسرا گھر بتاتے ہیں لیکن آفات کے وقت اپنا منہ تک نہیں کھولتے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ آفت کے وقت کانگریس کے ہر چھوٹے بڑے لیڈر نے آگے بڑھ کر لوگوں کی مدد کی کیونکہ یہی لیڈروں کا فرض ہوتا ہے۔ لیکن نریندر مودی اور ان کے لیڈر آپ کو دیکھنے تک نہیں آئے۔ مودی حکومت نے اپنا کوئی فرض نہیں نبھایا۔ پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ یہاں ملنے والی امداد کی رقم بھی روک دی گئی۔ انہوں نے آپ کو مسترد کر دیا کیونکہ آپ نے کانگریس کی حکومت کو منتخب کیا تھا۔ یہ بی جے پی کا طریقہ کار ہے۔
नरेंद्र मोदी यहां पर्यटक की तरह आते हैं।
— Congress (@INCIndia) May 27, 2024
वे अपना कैमरा निकालकर फोटो खींचते हैं और उनकी फोटो कोई और खींचता है।
मोदी जी हिमाचल को अपना दूसरा घर बताते हैं, लेकिन आपदा के समय अपना मुंह तक नहीं दिखाते।
: @priyankagandhi जी
चंबा, हिमाचल प्रदेश pic.twitter.com/ttbwqeJTFl
आपदा के समय कांग्रेस के हर छोटे-बड़े नेता ने आगे बढ़कर लोगों की मदद की, क्योंकि यही नेताओं का कर्तव्य है।
— Congress (@INCIndia) May 27, 2024
लेकिन नरेंद्र मोदी और उनके नेता आपको देखने तक तक नहीं आए।
मोदी सरकार ने अपना कोई कर्तव्य नहीं निभाया। यहां मिलने वाली मदद की राशि भी रोक दी।
उन्होंने आपको नकार दिया,… pic.twitter.com/2y0EPUfZSu
جلسۂ عام سے خطاب کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش کی عوام نے 2022 میں ایک ایماندار حکومت کو منتخب کیا تھا۔ یہ حکومت تمام تر مشکلات کے باوجود آفت کے وقت عوام کے لیے کام کرتی رہی۔ وہیں مودی حکومت نے آفت کے وقت ہماچل پردیش کو کوئی مالی مدد نہیں کی، بلکہ جو مدد ملنی تھی اسے بھی روک دیا۔
हिमाचल प्रदेश की जनता ने साल 2022 में एक ईमानदार सरकार चुनी।
— Congress (@INCIndia) May 27, 2024
ये सरकार तमाम मुश्किलों के बावजूद आपदा के समय जनता के लिए काम करती रही।
वहीं मोदी सरकार ने आपदा के समय हिमाचल प्रदेश की कोई आर्थिक मदद नहीं की, बल्कि जो मदद मिलनी थी.. उसे भी रोक दिया।
: @priyankagandhi जी pic.twitter.com/cyvComB6eR
دریں اثنا ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے بھی ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماچل میں جب بی جے پی عوامی ووٹوں کے ذریعے اقتدار حاصل نہیں کر سکی تو اس نے پیسوں کے طاقت کے ذریعے ایم ایل ایز کو خرید لیا۔ آج وہی ایم ایل ایز بی جے پی کے امیدوار بنے ہوئے ہیں۔ اس لیے آج وقت بی جے پی کو سبق سکھانے کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس پیسوں کی طاقت نہیں ہے لیکن عوامی طاقت ہے اور اس انتخاب میں عوامی طاقت جیتے گی، پیسوں کی طاقت ہارے گی۔
हिमाचल में BJP जब जनता के वोट से सत्ता हासिल नहीं कर सकी, तो उन्होंने धनबल से विधायक हथिया लिए।
— Congress (@INCIndia) May 27, 2024
आज वही विधायक BJP के प्रत्याशी बने हुए हैं। इसलिए आज वक्त BJP को सबक सिखाने का है।
हमारे पास धनबल नहीं है, लेकिन जनबल है। इन चुनावों में जनबल जीतेगा और धनबल हारेगा।
: हिमाचल प्रदेश… pic.twitter.com/aPeSOZ0VcJ