مشترکہ پریس کانفرنس LIVE: الیکٹورل بانڈ صحیح تھا تو سپریم کورٹ نے اسے منسوخ کیوں کیا؟ راہل گاندھی
الیکٹورل بانڈ صحیح تھا تو سپریم کورٹ نے اسے کیوں منسوخ کیا؟ راہل گاندھیغازی آباد میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر الیکٹولر بانڈ صحیح تھا تو سپریم کورٹ نے اسے منسوخ کیوں کر دیا؟ جن لوگوں نے بی جے پی کو ہزاروں کروڑ روپے دئے، ان کے نام آپ نے کیوں چھپائے؟ ہزاروں کروڑ روپے کا کنٹریکٹ حاصل ہوتا اور اس کے فوری بعد کمپنی بی جے پی کو چندہ دیتی تھی۔انڈیا اتحاد غازی آباد سے غازی پور تک بی جے پی کا صفایا کرے گا، اکھلیش یادوغازی آباد میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ کانفرنس شروع ہو چکی ہے جس میں راہل گاندھی اور کھلیش یادو سمیت انڈیا اتحاد کے متعدد لیڈران موجود ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ مغرب (یوپی) سے لہر چل رہی ہے وہ پورے اتر پردیش اور ملک کے ماحول کو بدلنے جا رہی ہے۔ اس مرتبہ بی جے پی کو غازی آباد سے لے کر غازی پور تک انڈیا اتحاد صاف کر دے گا۔ آج کسان پریشان ہیں کیونکہ بی جے پی کی ہر بات جھوٹی، ان کے وعدے جھوٹے ہیں۔ نہ کسان کی آمدنی دوگنی ہوئی اور نہ نوجوان کو روزگار ملا۔ جو ترقی کے خواب دکھائے تھے وہ بھی جھوٹے نکلے۔ الیکٹورل بانڈ نے ان کا بینڈ بجا دیا۔اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت کا دعوی کرنے والوں کے ہورڈنگ دیکھیں تو اس پر ایک ہی چہرہ نظر آتا ہے۔ ان کے ہورڈنگ پر امیدوار نظر نہیں آتے اور الیکشن کے بعد جو ایک چہرہ نظر آ رہا ہے وہ بھی غائب ہونے جا رہا ہے۔ لوٹ اور جھوٹ بی جے پی کی شناخت بن چکی ہے۔ غازی آباد میں کچھ دیر میں شروع ہوگی راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی مشترکہ پریس کانفرنسلوک سبھا انتخابات 2024 کی مہم جوئی زور و شور سے جاری ہے اور آج راہل گاندھی اور اکھلیش یادو غازی آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس غازی آباد کے کوشامبی میں واقع ریڈیسن ہوٹل میں منعقد ہوگی۔خیال رہے کہ یوپی میں 19 اپریل کو پہلے مرحلے میں جن سیٹوں کے لیے انتخابات ہونے ہیں وہ سبھی مغربی یوپی سے ہیں۔ پہلے مرحلے میں سہارنپور، کیرانہ، مظفر نگر، بجنور، نگینہ، مرادآباد، رام پور اور پیلی بھیت میں ووٹنگ ہوگی۔ ان نشستوں پر انتخابی مہم 17 اپریل کے بعد بند ہو جائے گی۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔कांग्रेस के पूर्व अध्यक्ष श्री @RahulGandhi और समाजवादी पार्टी के अध्यक्ष श्री @yadavakhilesh जी की प्रेस वार्ता.. बस कुछ ही देर में। उन्हें सुनने के लिए हमारे सोशल मीडिया हैंडल्स से जुड़ें- https://t.co/NGgQ2sFTl9 https://t.co/17P1scxIYb https://t.co/4uLWRC3x0j pic.twitter.com/Q7uo0y7JjJ— Congress (@INCIndia) April 17, 2024
الیکٹورل بانڈ صحیح تھا تو سپریم کورٹ نے اسے کیوں منسوخ کیا؟ راہل گاندھی
غازی آباد میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر الیکٹولر بانڈ صحیح تھا تو سپریم کورٹ نے اسے منسوخ کیوں کر دیا؟ جن لوگوں نے بی جے پی کو ہزاروں کروڑ روپے دئے، ان کے نام آپ نے کیوں چھپائے؟ ہزاروں کروڑ روپے کا کنٹریکٹ حاصل ہوتا اور اس کے فوری بعد کمپنی بی جے پی کو چندہ دیتی تھی۔
انڈیا اتحاد غازی آباد سے غازی پور تک بی جے پی کا صفایا کرے گا، اکھلیش یادو
غازی آباد میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ کانفرنس شروع ہو چکی ہے جس میں راہل گاندھی اور کھلیش یادو سمیت انڈیا اتحاد کے متعدد لیڈران موجود ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ مغرب (یوپی) سے لہر چل رہی ہے وہ پورے اتر پردیش اور ملک کے ماحول کو بدلنے جا رہی ہے۔ اس مرتبہ بی جے پی کو غازی آباد سے لے کر غازی پور تک انڈیا اتحاد صاف کر دے گا۔ آج کسان پریشان ہیں کیونکہ بی جے پی کی ہر بات جھوٹی، ان کے وعدے جھوٹے ہیں۔ نہ کسان کی آمدنی دوگنی ہوئی اور نہ نوجوان کو روزگار ملا۔ جو ترقی کے خواب دکھائے تھے وہ بھی جھوٹے نکلے۔ الیکٹورل بانڈ نے ان کا بینڈ بجا دیا۔
اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت کا دعوی کرنے والوں کے ہورڈنگ دیکھیں تو اس پر ایک ہی چہرہ نظر آتا ہے۔ ان کے ہورڈنگ پر امیدوار نظر نہیں آتے اور الیکشن کے بعد جو ایک چہرہ نظر آ رہا ہے وہ بھی غائب ہونے جا رہا ہے۔ لوٹ اور جھوٹ بی جے پی کی شناخت بن چکی ہے۔
غازی آباد میں کچھ دیر میں شروع ہوگی راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی مشترکہ پریس کانفرنس
لوک سبھا انتخابات 2024 کی مہم جوئی زور و شور سے جاری ہے اور آج راہل گاندھی اور اکھلیش یادو غازی آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس غازی آباد کے کوشامبی میں واقع ریڈیسن ہوٹل میں منعقد ہوگی۔
خیال رہے کہ یوپی میں 19 اپریل کو پہلے مرحلے میں جن سیٹوں کے لیے انتخابات ہونے ہیں وہ سبھی مغربی یوپی سے ہیں۔ پہلے مرحلے میں سہارنپور، کیرانہ، مظفر نگر، بجنور، نگینہ، مرادآباد، رام پور اور پیلی بھیت میں ووٹنگ ہوگی۔ ان نشستوں پر انتخابی مہم 17 اپریل کے بعد بند ہو جائے گی۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔
कांग्रेस के पूर्व अध्यक्ष श्री @RahulGandhi और समाजवादी पार्टी के अध्यक्ष श्री @yadavakhilesh जी की प्रेस वार्ता.. बस कुछ ही देर में।
— Congress (@INCIndia) April 17, 2024
उन्हें सुनने के लिए हमारे सोशल मीडिया हैंडल्स से जुड़ें-
https://t.co/NGgQ2sFTl9
https://t.co/17P1scxIYb
https://t.co/4uLWRC3x0j pic.twitter.com/Q7uo0y7JjJ