لوک سبھا انتخابات LIVE: تیسرے مرحلہ میں شام 5 بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ، آسام نے ماری بازی

تیسرے مرحلہ میں شام 5 بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگلوک سبھا انتخاب کے تیسرے مرحلہ میں شام 5 بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق شام 5 بجے تک آسام میں سب سے زیادہ 74.86 فیصد ووٹنگ ہوئی، جبکہ مغربی بنگال میں 73.93 فیصد اور گوا میں 72.52 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ دیگر ریاستوں کی بات کی جائے تو 5 بجے تک بہار میں 56.01 فیصد، چھتیس گڑھ میں 66.87 فیصد، گجرات میں 55.22 فیصد، کرناٹک میں 66.05 فیصد، مدھیہ پردیش میں 62.28 فیصد، مہاراشٹر میں 53.40 فیصد اور اتر پردیش میں 55.13 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ تیسرے مرحلہ میں 3 بجے تک 50.71 فیصد ووٹنگ، بنگال میں سب سے زیادہ 63.11 فیصد ووٹنگلوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ سہ پہر تین بجے تک اوسطاً 50.71 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ آسام میں 63.08 فیصد، بہار میں 46.69 فیصد، چھتیس گڑھ میں 58.19 فیصد، دادرا، نگر حویلی اور دمن دیو میں 52.43 فیصد، گوا میں 61.39 فیصد، گجرات میں 47.03 فیصد، کرناٹک میں 54.20 فیصد، مدھیہ پردیش میں 54.20 فیصد، مدھیہ پردیش میں 54.03 فیصد مہاراشٹر میں 46.78 فیصد اور مغربی بنگال میں سب سے زیادہ63.11 فیصد ووٹنگ ہوئی۔دوپہر 3 بجے تک یوپی میں 38.12 فیصد ووٹنگ دوپہر 3 بجے تک یوپی میں 38.12 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ آگرہ میں 36.89 فیصد، سنبھل میں 42.97 فیصد، مین پوری میں 38.32 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ جلیسر میں 42.89 فیصد اور آگرہ کینٹ میں 33.47 فیصد ووٹنگ ہوئی۔تیسرے مرحلہ میں دوپہر ایک بجے تک بنگال میں 49 فیصد، یوپی میں 38 فیصد ووٹنگلوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت ووٹنگ جاری ہے اور دوپہر ایک بجے تک کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایک بجے تک مغربی بنگال میں 49.27، گوا میں 49.04 فیصد، چھتیس گڑھ میں 46.14 فیصد، آسام میں 45.88 فیصد، مدھیہ پردیش میں 44.67 فیصد، کرناٹک میں 41.59 فیصد، دادر اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 39.94 فیصد، اتر پردیش میں 38 فیصد ، گجرات میں 36.69 فیصد، مہاراشٹر میں 31.55 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا تھا۔تیسرے مرحلہ کی کے لئے ووٹنگ جاری، 11 بجے تک بنگال میں سب سے زیادہ 32 فیصد ووٹینگالیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 11 بجے تک آسام میں 27.34 فیصد، بہار میں 24.41 فیصد، چھتیس گڑھ میں 29.90 فیصد، گوا میں 30.94 فیصد، گجرات میں 24.35 فیصد، کرناٹک میں 24.48 فیصد، مدھیہ پردیش میں 30.21 فیصد، 18.81 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ مہاراشٹر میں 26.12 فیصد اور مغربی بنگال میں 32.82 فیصد ووٹنگ ہوئی۔تیسرے مرحلہ کی 93 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، صبح 9 تک بنگال سب سے آگےتیسرے مرحلے میں صبح 9 بجے تک مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 14.60 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں 14.07، چھتیس گڑھ میں 13.24، گوا میں 11.83 فیصد، اتر پردیش میں 11.13 فیصد، دادر اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 10.13 فیصد، آسام میں 10.12 فیصد، بہار میں 10.03، گجرات میں 9.83 فیصد، کرناٹک میں 9.45 فیصد اور مہاراشٹر 6.64 ووٹنگ درج کی گئی۔مرشد آباد میں بی جے پی، ٹی ایم سی اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپمغربی بنگال کے مرشد آباد میں ووٹنگ کے دوران کانگریس لیڈر کے گھر پر دیسی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، مرشد آباد ضلع کی ہی جہانگیر پور لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے کارکنان میں جھڑپ ہو گئی۔وزیر اعظم مودی نے احمد آباد میں ڈالا اپنا ووٹوزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے احمد آباد میں ووٹ ڈالا۔ وزیراعظم گاڑی کے ذریعے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ یہاں وزیر داخلہ امت شاہ ان کا انتظار کر رہے تھے۔ اس دوران پی ایم مودی اور امت شاہ سڑک پر چند میٹر چل کر پولنگ بوتھ پہنچے، جہاں پی ایم مودی نے ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔لوک سبھا انتخابات: تیسرے مرحلہ کی 93 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، وزیر اعظم مودی نے گجرات میں ڈالا ووٹلوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 93 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ تیسرے مرحلے میں آسام کی 4، بہار کی 5، چھتیس گڑھ کی 7، مدھیہ پردیش کی 8، مہاراشٹر کی 11، اتر پردیش کی 10 اور مغربی بنگال کی 4 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ کے اوقات صبح 7:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے گجرات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر دیا ہے۔#LokSabhaElections2024 के तीसरे चरण का मतदान शुरू हुआ। आज 11 राज्यों और केंद्र शासित प्रदेशों के 93 निर्वाचन क्षेत्रों में मतदान हो रहा है। pic.twitter.com/7Sc4LrYZMc— ANI_HindiNews (@AHindinews) May 7, 2024

لوک سبھا انتخابات LIVE: تیسرے مرحلہ میں شام 5 بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ، آسام نے ماری بازی

تیسرے مرحلہ میں شام 5 بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخاب کے تیسرے مرحلہ میں شام 5 بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق شام 5 بجے تک آسام میں سب سے زیادہ 74.86 فیصد ووٹنگ ہوئی، جبکہ مغربی بنگال میں 73.93 فیصد اور گوا میں 72.52 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ دیگر ریاستوں کی بات کی جائے تو 5 بجے تک بہار میں 56.01 فیصد، چھتیس گڑھ میں 66.87 فیصد، گجرات میں 55.22 فیصد، کرناٹک میں 66.05 فیصد، مدھیہ پردیش میں 62.28 فیصد، مہاراشٹر میں 53.40 فیصد اور اتر پردیش میں 55.13 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ 

تیسرے مرحلہ میں 3 بجے تک 50.71 فیصد ووٹنگ، بنگال میں سب سے زیادہ 63.11 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ سہ پہر تین بجے تک اوسطاً 50.71 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ آسام میں 63.08 فیصد، بہار میں 46.69 فیصد، چھتیس گڑھ میں 58.19 فیصد، دادرا، نگر حویلی اور دمن دیو میں 52.43 فیصد، گوا میں 61.39 فیصد، گجرات میں 47.03 فیصد، کرناٹک میں 54.20 فیصد، مدھیہ پردیش میں 54.20 فیصد، مدھیہ پردیش میں 54.03 فیصد مہاراشٹر میں 46.78 فیصد اور مغربی بنگال میں سب سے زیادہ63.11 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

دوپہر 3 بجے تک یوپی میں 38.12 فیصد ووٹنگ

دوپہر 3 بجے تک یوپی میں 38.12 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ آگرہ میں 36.89 فیصد، سنبھل میں 42.97 فیصد، مین پوری میں 38.32 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ جلیسر میں 42.89 فیصد اور آگرہ کینٹ میں 33.47 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

تیسرے مرحلہ میں دوپہر ایک بجے تک بنگال میں 49 فیصد، یوپی میں 38 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت ووٹنگ جاری ہے اور دوپہر ایک بجے تک کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایک بجے تک مغربی بنگال میں 49.27، گوا میں 49.04 فیصد، چھتیس گڑھ میں 46.14 فیصد، آسام میں 45.88 فیصد، مدھیہ پردیش میں 44.67 فیصد، کرناٹک میں 41.59 فیصد، دادر اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 39.94 فیصد، اتر پردیش میں 38 فیصد ، گجرات میں 36.69 فیصد، مہاراشٹر میں 31.55 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا تھا۔

تیسرے مرحلہ کی کے لئے ووٹنگ جاری، 11 بجے تک بنگال میں سب سے زیادہ 32 فیصد ووٹینگ

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 11 بجے تک آسام میں 27.34 فیصد، بہار میں 24.41 فیصد، چھتیس گڑھ میں 29.90 فیصد، گوا میں 30.94 فیصد، گجرات میں 24.35 فیصد، کرناٹک میں 24.48 فیصد، مدھیہ پردیش میں 30.21 فیصد، 18.81 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ مہاراشٹر میں 26.12 فیصد اور مغربی بنگال میں 32.82 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

تیسرے مرحلہ کی 93 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، صبح 9 تک بنگال سب سے آگے

تیسرے مرحلے میں صبح 9 بجے تک مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 14.60 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں 14.07، چھتیس گڑھ میں 13.24، گوا میں 11.83 فیصد، اتر پردیش میں 11.13 فیصد، دادر اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 10.13 فیصد، آسام میں 10.12 فیصد، بہار میں 10.03، گجرات میں 9.83 فیصد، کرناٹک میں 9.45 فیصد اور مہاراشٹر 6.64 ووٹنگ درج کی گئی۔

مرشد آباد میں بی جے پی، ٹی ایم سی اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ

مغربی بنگال کے مرشد آباد میں ووٹنگ کے دوران کانگریس لیڈر کے گھر پر دیسی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، مرشد آباد ضلع کی ہی جہانگیر پور لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے کارکنان میں جھڑپ ہو گئی۔

وزیر اعظم مودی نے احمد آباد میں ڈالا اپنا ووٹ

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے احمد آباد میں ووٹ ڈالا۔ وزیراعظم گاڑی کے ذریعے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ یہاں وزیر داخلہ امت شاہ ان کا انتظار کر رہے تھے۔ اس دوران پی ایم مودی اور امت شاہ سڑک پر چند میٹر چل کر پولنگ بوتھ پہنچے، جہاں پی ایم مودی نے ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

لوک سبھا انتخابات: تیسرے مرحلہ کی 93 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، وزیر اعظم مودی نے گجرات میں ڈالا ووٹ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 93 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ تیسرے مرحلے میں آسام کی 4، بہار کی 5، چھتیس گڑھ کی 7، مدھیہ پردیش کی 8، مہاراشٹر کی 11، اتر پردیش کی 10 اور مغربی بنگال کی 4 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ کے اوقات صبح 7:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے گجرات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر دیا ہے۔